خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, April 17, 2018 خبر کوڈ : 72069

صہیونی شہریوں کا مسجد الاقصیٰ کےنزدیک واقع قبرستان پرحملہ
خبررساں ایجنسی شبستان: صہیونی شہریوں نے مسجدا لاقصیٰ کےنزدیک واقع قبرستان پرحملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے (المنار) نیوز چینل کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ صہیونی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ کی دیوار کے نزدیک واقع باب الرحمہ نامی تاریخی اسلامی قبرستان پرحملہ  کرکے  کچھ قبروں کے پتھر توڑ دیے ہیں اوران پرنسل پرستانہ نعرے لکھے ہیں۔

 فلسطین انفارمیشن ذرائع نےاپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ صہیونی حکومت نےاس قبرستان کے نزدیک واقع مسجدالاقصیٰ کی دیوارکےخاتمے اوراس کی جگہ پرپارک تعمیر کرنے کےلیے یہ اہانت آمیز اقدام کیا ہے۔

اس ذرائع نےمزید کہا ہےکہ مسجدا لاقصیٰ کےاطراف میں صہیونیون کے منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانےکےلیےیہ اقدامات کیےجارہے ہیں اوریہ احتمال دیا جاتا ہے کہ وہ ان اقدامات کے ذریعے اس قبرستان میں فلسطینی مردوں کے دفن کرنے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

699952

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں