خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Saturday, April 21, 2018 خبر کوڈ : 72085
حجۃ الاسلام ماندگاری:
اللہ اورقیامت پرمکمل ایمان نےحضرب ابوالفضل(ع) کو باب الحوائج بنا دیا تھا
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام ماندگاری نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ سےارتباط زندگی کے آرام وسکون کا سبب ہے اوراللہ اورقیامت پرمکمل ایمان رکھنےکی وجہ سے ہی حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام باب الحوائج بنےتھے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کےاستاد حجۃ الاسلام مہدی ماندگاری نے امام سجاد(ع) نامی جامع مسجد میں حضرت عباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن سےخطاب کرتےہوئےکہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام نے تاریخ کے سخت ترین واقعہ یعنی عاشورا اورمقتل گاہ میں اعلان کیا تھا کہ پروردگار میں تیری رضا پہ راضی اورتیرے امرکے سامنے تسلیم ہوں۔ امام علیہ السلام کا اللہ تعالیٰ سے اتصال ہی عاشورا کے سخت ترین حالا ت میں ان کے آرام وسکون کا سبب تھا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جو شخص بھی آرام وسکون چاہتا ہے اسے اپنی زندگی میں اللہ سے ارتباط میں اضافہ کرنا چاہیے کیونکہ اللہ کی یاد انسان کے دل کو آرام وسکون پہنچاتی ہے، دولت وسائل لے کے آتی ہے لیکن آرام وسکون نہیں لےکرآتی۔

حجۃ الاسلام ماندگاری نےکہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام کی ولادت ہمیں ایک درس دیتی ہے کہ آرام وسکون فقط اللہ کے ساتھ ارتباط میں ہی پوشیدہ ہے اوراللہ سے ارتباط کا ایک وسیلہ نماز ہےکہ جو انسان کو اللہ سےمتصل کرتی ہے۔ لہذا اسےاپنی اولاد کو تعلیم دیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ مسجد، اللہ کا گھرہےکہ جو انسان کو آرام وسکون دیتی ہے۔ روایت میں ہے کہ مومن کے لیے مسجداسی طرح آرام وسکون کا باعث ہے کہ جس طرح مچھلی سمندرمیں سکون سے ہوتی ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا ہے کہ آرام وسکون کا ایک اورذریعہ اللہ کا کلام، قرآن مجید ہے۔ جو بھی قرآن کریم سے مانوس ہوجائے اس کے آرام وسکون میں اضافہ ہوجاتا ہے، اسی طرح اہل بیت علیہم السلام، اللہ کے ولی ہیں جو بھی ان کے سے زیادہ سے زیادہ ارتباط قائم کرتا ہے اس کے آرام وسکون میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ واجباب،الہی اوامرہیں جو بھی ان پرعمل کرے وہ آرام وسکون حاصل کرلے گا،اسی طرح سحری کے وقت اللہ کے ساتھ خلوت بھی انسان کو سکون دیتی ہے اوراسی سحری کی خلوت کی بدولت بہت سے افراد کو بہت کچھ ملا ہے۔

انہوں نےامام حسین علیہ السلام کی ولادت اورشہادت کے رمز کے بارے میں کہا ہےکہ رمز یہ ہے کہ اگرا نتہائی سخت اورکٹھن حالات میں اللہ سے متصل ہو تو آپ کو آرام وسکون ملے گا؛ بہت سے افراد تھے کہ جو بہت زیادہ سہولیات اورمال ودولت رکھتے ہیں لیکن آرام وسکون نہیں رکھتے  کیونکہ وسائل آرام وسکون نہیں لے کرآتے بلکہ اللہ تعالیٰ سے اتصال ہی انسان کو آرام وسکون عطا کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام ماندگاری نےحضرت ابوالفضل علیہ السلام کی ولادت کے پیغام کے بارے میں کہا ہے کہ حضرت ابوالفضل علیہ السلام کا ایک اورنام باب الحوائج ہےاوراس کی وجہ یہ ہےکہ آپ اللہ اور قیامت پرمکمل ایمان رکھتے تھے اوروہ جانتے تھے کہ اللہ کے ساتھ معاملہ کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ حضرت ابوالفضل علیہ السلام  اللہ تعالیٰ کی طرح کسی اورپرایمان نہیں لائے اورجوبھی اللہ پراعتماد کرے وہ باب الحوائج بن جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: جو بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرے تو اسے دوگنا ، چند گناہ ، دس گنا اوربعض اوقات سات سو گنا فائدہ عطا کرتا ہے۔ اگرہم بھی اس پرایمان رکھتے ہوتے تو فقراء اورضرورتمندوں کی مدد کرنے لیے مقابلے ہوتے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فیصلہ کرنے والا ہے جو بھی اس دنیا میں کسی مومن کی حاجت پوری کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کے اس کی مشکلات برطرف کرے گا۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ جو بھی قیامت پرایمان رکھتا ہو وہ اس دنیا میں کوئی اجرنہیں مانگے گا۔ کربلا میں امام حسین علیہ السلام نےعلی اصغرعلیہ السلام کی شہادت کے بعد فرمایا کہ جوکچھ میرے پاس تھا وہ دے دیا ہے اوراب کوئی چیزباقی نہیں بچی ہے۔ امام حسین علیہ السلام اورحضرت ابوالفضل علیہ السلام نے کربلا میں ہرچیز قربان کردی تھی۔

700642

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں