خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Saturday, April 21, 2018 خبر کوڈ : 72086

قاہرہ کی(راس الحسین) نامی مسجد میں جشن میلاد امام حسین(ع) کاانعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے ہزاروں نےافراد نے امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےقاہرہ کی راس الحسین(ع) نامی مسجد میں منعقد ہونے والے جش میں شرکت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے (البوابہ) نیوز چینل کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ گزشتہ روز 20 اپریل بروز جمعہ کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےقاہرہ کی (راس الحسین) نامی مسجد میں جشن کا پروگرام منعقد ہوا ہےجس میں امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔

قابل ذکرہے کہ مصرکے تمام صوبوں سے آنے والے لوگوں نے اس مسجد میں حاضر ہوکرجشن کے پروگرام میں شرکت کی ہے جبکہ صوبہ قنا کے نوے فی صد لوگوں نےاس جشن میں شرکت کی ہے۔ اس صوبے کے شہریوں نے مسجد میں حاضرہونےکےعلاوہ لوگوں کےدرمیان جوس اورمٹھائی بھی تقسیم کی ہے۔اسی طرح اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے بعض افراد نے شیعوں کے درمیان جائے نماز بھی تقسیم کیے ہیں۔اسی طرح شرقیہ صوبہ سمیت دیگرصوبوں کے سینکڑوں افراد نے اس جشن میں شرکت کی ہے۔ یاد رہے کہ اس جشن میں فقط مردوں نے شرکت نہیں کی ہے بلکہ خواتین بھی اس پروگرام میں شریک تھیں۔

قابل ذکر ہےکہ قاہرہ کی راس الحسین(ع) نامی مسجد، مقام حسین علیہ السلام کے نام سے بھی مشہور ہے کیونکہ ایک روایت کے مطابق اس مقام پرامام حسین علیہ السلام کا مبارک سردفن ہے۔

700694

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں