خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Saturday, April 21, 2018 خبر کوڈ : 72087
حجۃ الاسلام سعیدیان:
حضرت عباس(ع) امام مہدی کی نصرت کا عملی نمونہ ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: جوشخص ولی اللہ اوراپنےزمانےکےامام کے راستے میں استقامت اور پائیداری کا دعویدارہے تواسے یقین ہوجانا چاہیےکہ یہ استقامت،قربانی کے بغیرنہیں ہوگی اورامام زمانہ علیہ السلام کےاصحاب اورسپاہی مستقبل میں یہ خرچ برداشت کریں گے جس طرح کہ حضرت عباس علیہ السلام نے برداشت کیا تھا۔

مذہبی اسکالرحجۃ الاسلام سعیدیان نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران حضرت ابوالفضل علیہ السلام کی خصوصیات بیان کرتے ہوئےکہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے اصحاب کی خصوصیات کوپرکھنے کا بہترین ذریہ ائمہ علیہم السلام کا کلام ہےاورانہیں میں سےایک ذریعہ زیارت نامے ہیں۔ امام صادق علیہ السلام نےحضرت عباس علیہ السلام کے زیارتنامے میں فرمایا:«أَشْهَدُ و اُشْهِدُ اللّه أنَّک مَضَیتَ عَلَی مَامَضَی بِهِ الْبَدْرِیونَ وَالْمجاهِدُونَ فِی سَبِیلِ اللّه الْمُناصِحُونَ لَهُ فِی جِهَادِ أعْدَائِهِ الْمُبَالِغُونَ فِی نُصْرَةِ أوْلِیائهِ الذَّابُّونَ عَنْ أحِبَّائِهِ) اس فراز میں چند خصوصیات قابل توجہ ہیں: شہدائے بدرکی طرح زندگی، اولیائے الہی کی نصرت اوراللہ کی راہ میں جہاد اوراللہ کے محبین کا محافظ۔

انہوں نےاصحاب بدرکی خصوصیت کی حضرت عباس علیہ السلام کی خصوصیت سے مشابہت کی وجہ پرتوجہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ حضرت ابوالفضل علیہ السلام کی شہدائے بدرکے ساتھ مشابہت کی ایک وجہ جان قربان کرنےکی حدتک الہی اقدارپرثابت قدم رہنا۔ البتہ اس ثابت قدمی پربہت کچھ خرچ ہوا ہے کہ جو آپ کی جان اورمال کی قیمت پرختم ہوا ہے۔

حجۃ الاسلام سعیدیان نے مزید کہا ہےکہ بنابریں جو شخص ولی اللہ اوراپنے زمانے کے امام کے راستے میں استقامت اورپائیداری کا دعویدارہے تواسے یقین ہوجانا چاہیےکہ یہ استقامت،خرچ کے بغیرنہیں ہوگی اورامام زمانہ علیہ السلام کے اصحاب اورسپاہی مستقبل میں یہ خرچ برداشت کریں گے جس طرح کہ حضرت عباس علیہ السلام نے برداشت کیا تھا۔ لہذا روایا ت میں اصحاب بدر، اصحاب امام حسین علیہ السلام اوراصحاب امام زمانہ علیہ السلام میں بھی بہت زیادہ ارتباط پایا جاتا ہے۔ درحقیقت کہا جاسکتا ہےکہ حضرت ابوالفضل علیہ السلام ایک شیعہ کی نمایاں صفات اور خصوصیات کے علمبردارہیں کہ حضرت قائم علیہ السلام کے ساتھیوں کو انہیں نمونہ عمل بنانا چاہیے۔ درضمن روایات کے مطابق آپ یقینا عصرظہورمیں دنیا میں رجعت کریں گے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ تاریخ بشریت میں کسی امام اورنبی اورکسی پیروکارنےکسی سختی اورمشکل کے بغیراللہ کےراستے کو طے نہیں کیا ہے۔ افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ آج اس طرح مشہورہوگیا ہے کہ ہمیں دین پرخرچ کرے کی بجائے دین کو ہم پرخرچ  کرنا چاہیے۔ یعنی بعض حکمرانوں نے دین کو اپنی سیاسی اورثقافتی سرگرمیوں کے راستے پرلگا دیا ہوا ہے اوراس کے پیچھےچھپ گئے ہوئے ہیں؛ جب ان کی دنیا مہیا ہے وہ اس کے گرد جمع ہیں اورجب اپنی دنیاوی خواہشات اورریاست طلبی کو خطرے میں دیکھتے ہیں تو دین سےمنہ موڑلیتے ہیں۔

حجۃ الاسلام سعیدیا ن نےآخرمیں کہا ہےکہ یہ وہی نکتہ تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے جسےاتنے خوبصورت انداز میں بیان فرمایا تھا: لوگ، دنیا کے بندے ہیں اوردین فقط لقلقہ زبان ہےجہاں تک دین ان کی زندگی کے وسائل فراہم کرتا ہے تو وہ دیندارہوتے ہیں اورجونہی امتحان کی منزل پرآتے ہیں تو دینداربہت کم رہ جاتے ہیں۔ «إِنَّ النَّاسَ عَبِيدُ الدُّنْيَا وَ الدِّينُ لَعْقٌ‏ عَلَى‏ أَلْسِنَتِهِمْ يَحُوطُونَهُ مَا دَرَّتْ مَعَايِشُهُمْ فَإِذَا مُحِّصُوا بِالْبَلَاءِ قَلَّ الدَّيَّانُونَ.».

700688

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں