خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Sunday, April 22, 2018 خبر کوڈ : 72088
حجت الاسلام حسین دشتی:
امت اسلامی کی بھلائی وحدت میں مضمر ہے
سماجی: بوشہر کے عارضی امام جمعہ نے پاسداران انقلاب کی تمجید کرتے ہوئے کہا انہوں نے ہر محاذ پر اپنی شرعی ذمہ داری کو پورا کیا ہے چنانچہ عہد حاضر میں امت اسلامی کی بھلائی وحت میں مضمر ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق بوشہر کے عارضی امام جعہ حجت الاسلام حسین دشتی نے امام حسین(ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا امام عالی مقام نے دین مبین اسلام کی حفاظت کی ہے۔

قائم مقام امام جمعہ نے یوم پاسداران انقلاب کی مناسبت سے کہا کہ یہ ایک ایسی فورس ہے جس نے امام خمینی(رہ) کے بقول اسلام اور انقلاب کی ہر ممکن مدد کی ہے اور اس فورس نے امریکہ اور دوسرے جارحیت کرنے والے ممالک کے مقابلہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں اس الہی فورسز کی جتنی مدد ہوسکے کرنا چاہئے تاکہ یہ احسن انداز میں اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہوسکے۔

حجت الاسلام حسین دشتی نے اس بات پر زور دیا کہ عہد حاضر میں امت اسلامی کی مصلحت اور بھلائی اسی میں ہے کہ وہ اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں عالمی استکبار مسلمانوں کی صفوں میں شگاف ڈال کر مسلمانوں کی قوت کو کمزور کررہا ہے۔

700592

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں