خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Sunday, April 22, 2018 خبر کوڈ : 72089
حجت الاسلام حسن سلیمانی:
اپنے کردار کو خوشنودی خدا کے تابع کریں
سماجی: کرمان کے امام جمعہ نے قساوت قلب کو آیات اور روایات سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام پر کئے جانے والے حملے حقیقت میں اس کی شکست کے آئینہ دار ہیں۔

خبرساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرمان کے امام جمعہ حجت الاسلام سلیمانی نے قساوت قلب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی روحانی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسان گناہ کا ارتکاب کرتا ہے لیکن اس کا ضمیر اس کو ملامت نہیں کرتا جس کے نتیجہ میں انسان دوسرے بڑے گناہ کرنے پر بھی جرائت پیدا کرلیتا ہے۔

انہوں نے قساوت قلب کے اسباب کو بیان کرتے ہوئے رسول خدا(ص) کے فرمان کو بیان کیا ہے کہ پے درپے گناہ کرنے سے انسان میں قساوت قلبی پیدا ہوجاتی ہے۔

امام جمعہ نے یوم پاسداران انقلاب کے حوالے سے کہا کہ یہ فرزندان انقلاب پر مشتمل فورس ہے جس نے امن و سلامتی کو یقینی بنایا ہے اس فورس نے نہ فقط اندرونی ملک بلکہ ہر محاذ پر دشمنان اسلام کو شکت دی ہے۔

امریکہ کی جانب سے شام پر کئے جانے والے میزائل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی شکست کو ظاہر کرتے ہیں جس طرح امریکہ کو طبس میں شکت ہوئی تھی یہ بھی اس کی مثل ہیں۔

700575

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں