خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, April 24, 2018 خبر کوڈ : 72112

سلامتی کونسل کے اراکین نےشام کےسیاسی راہ حل کی ضرورت پرزوردیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے سویڈن میں اپنے ایک اجلاس میں 2254نامی قرارداد کے مطابق شام کے بحران کو سیاسی طریقے سےحل کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالکوثرچینل کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ شام پرامریکہ، فرانس اورانگلستان کےغیرقانونی حملےکے ایک ہفتے اورسلامتی کونسل میں اختلاف کے بعد سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے پندرہ نمائندوں نے ہفتے اوراتوارکے دن سویڈن کے جنوبی علاقے (باکاکرا)میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔

یاد رہےکہ سلامتی کونسل کے اراکین کی یہ نشست ہرسال نیویارک کے ایک شمالی علاقے میں منعقد ہوا کرتی تھی لیکن اس سال سویڈن میں یہ نشست منعقد ہوئی ہے۔ اس سال اس نشست میں شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اراکین کے درمیان گہرے اختلافات پرقابو پانےکے راہ حل کا جائزہ لینے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔ شام کےامورمیں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹفن ڈی میسٹورا نے بھی اتوارکے دن اس نشست میں شرکت کی ہے۔

سلامتی کونسل کےچئیرمین نےاس نشست کےاختتام پر اپنےایک بیانیے میں اعلان کیا ہے کہ ہم سلامتی کونسل کے اراکین نے آج شام کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اورشام کے امورمیں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ بہت مفید گفتگو کی ہے۔ ہم سب اس بات پرمتفق ہیں کہ ایک تعمیری اورمستحکم گفتگو کی ضرورت ہے۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ اس کونسل کے اراکین نے شام میں انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فروری کے مہینے میں منظور والی 2401 نامی قرارداد کےمکمل اجراء اوراس بارے میں کوششوں کو تیز کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

701165

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں