خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, April 24, 2018 خبر کوڈ : 72113

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قراء و حافظان قرآن کا امام خمینی(رہ) کو خراج تحسین
بین الاقوامی: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے افراد نے گذشتہ روز امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری دی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ 35ویں قرآنی مقابلوں میں دنیا بھر سے قرآنی میدان میں کام کرنے والے لوگ شرکت کررہے ہیں۔

دنیا بھر سے قرآنی میدان میں کام کرنے والے آئے ہوئے افراد نے گذشتہ روز امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اسی طرح قرآنی مقابلوں کے مقامی انتظامیہ نے خصوصی طور پر امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری دی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں قرآنی میدان میں کام کرنے والے افراد کی ناصرف حوصلہ افزائی کی جاتی ہے بلکہ قرآنی تعلیمات کے فروغ کیلئے ہر سال عالمی سطح پر قرآنی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے قراء اور حافظان قرآن سمیت قرآنی حوالے سے تحقیقی کام کرنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔

701179

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں