خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Wednesday, April 25, 2018 خبر کوڈ : 72116
حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی:
اسلام کےثقافتی مراکزکی ایک ذمہ داری مسلمانوں کو مغربی یلغارسےمحفوظ رکھنا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آستان قدس رضوی کےمتولی نےکہا ہےکہ اسلام کےثقافتی مراکز کی ایک اہم ذمہ داری مسلمانوں کو مغربی اورتکفیری یلغارسے بچانا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ مشہد مقدس نے آستان نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ آستان قدس رضوی کے متولی حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نےتاتارستان کےمفتی اعظم سےملاقات کے دوران کہا ہے کہ اگرملتیں، دینی معارف کی گہرائی کو شناخت حاصل کرلیں تو وہ دشمن کی یلغاراورباطل افکارونظریات کا ڈٹ کرمقابلہ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دین کے بارے میں معلومات کی کمی کی وجہ سے بہت سے مسلمان جوان داعش اورالقاعدہ جیسے تکفیری اورشدت پسند  گروہوں سے ساتھ مل گئے ہیں۔ تاہم ہمیں تکفیریوں کے مقابلے میں حاصل ہونے والی ان کامیابیوں پراکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان گروہوں کے گمراہ کن نظریات اورافکار سے لوگوں کو بچانےکے لیےثقافتی اوراعتقادی اقدامات کو جاری رکھنا ایک بنیادی ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام رئیسی نےکہا ہے کہ اگرچچنیا، عراق اورشام جیسے مراکز میں ان شدت پسند افکار کے پھیلنے سے پہلے سنجیدہ طورپرثقافتی کام انجام دیےجاتےتو شاید بہت کم نقصانات ہوتے۔ لہذا جو چیز مسلمانوں کی نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے وہ حقیقی اسلام ہی ہے کہ جس کے مفسراہل بیت علیہم السلام ہیں۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے آخرمیں کہا ہے کہ اس وقت مغربی اورمشرقی جوانوں کے درمیان روحانیت اورمعنویت پرتوجہ میں اضافہ ہورہا ہے۔ استعماری طاقتیں،عالم اسلام میں دین کو ایک انفرادی اورذاتی موضوع قراردینا چاہتی ہیں کہ جو کسی بھی سیاسی، سماجی اورمعاشی میدان میں کارآمد نہیں ہے جبکہ قرآنی آیات اورسیرت نبوی سے معلوم ہوتا ہے کہ دین زندگی کے ہرمیدان کے لیے کارآمد ہے۔

701656

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں