خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, April 25, 2018 خبر کوڈ : 72117
آیت اللہ سبحانی:
قرآن کریم میں غوروفکرکےموضوع کو فروغ دینا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ سبحانی نےقرآن کریم میں غوروفکرکرنےکی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ قرآن کریم کو فقط تلاوت کی حدتک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اس کے مفاہیم کو سمجھ کرانہیں معاشرے میں عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفرسبحانی نے 24 اپریل کو دینی علوم کے طلباء کے بین الاقوامی مقابلوں کے دوسرے مرحلےکی اختتامی تقریب میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمقام ومنزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ جس طرح قرآن کریم میں دیباچہ اورمقدمہ کی ضرورت نہیں ہےاسی طرح پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام معجزے،آپ کے اللہ کےساتھ مستحکم ارتباط کی دلیل ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ قرآن کریم میں جدید اورتخلیقی امورموجود ہیں اوراگرہم قرآن کریم میں غور کریں تو متوجہ ہوں گےکہ نورکی تمام خصوصیات، قرآنی کےمعنوی نورمیں موجود ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نےکہا ہےکہ ہمیں قرآن کریم کی طرف متوجہ ہونا چاہیےاورہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ انسان کی حیات،ایمان اورتوحید کےمرہون منت ہے اورقرآن سے دوری اختیارنہیں کرنی چاہیے ۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بشرقرآن سے دورہوگیا ہوا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ قرآن کریم کا مقام اتنا بلند وبالا ہےکہ دیگرتمام کتابوں کی نسبت انسانی معاشروں پراس کی تاثیرزیادہ ہے۔ اگرقرآن کریم نہ ہوتا تو بشرکسی دورمیں بھی سعادت کی راہ  پرگامزن نہیں ہوسکتا تھا اورہمیں اس مطلب کو جان لینا چاہیے کہ انسان کی سعادت کی راہ قرآن کریم پرتوجہ کےمرہون منت ہے۔

قم کے اس مرجع تقلید نےاسلامی انقلاب ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن کریم کے ذریعےاسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنارکیا تھا اورآج ہم دیکھ رہے ہیں کہ قراء اورحفاظ قرآن کریم میں اضافہ ہوا ہے اوروہ دیگرممالک میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔

701615

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں