خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Thursday, April 26, 2018 خبر کوڈ : 72129
عمارغلاش:
قرآن مجید،مومنین کےلیےرحمت الہی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: 35ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے الجزائرکے نابینا حافظ قرآن نےکہا ہےکہ قرآن مجید، دلوں کی شفا اوراس کے آرام وسکون کا باعث ہے اوریہ کتاب، مومنین کے لیے اللہ کی رحمت شمارہوتی ہے۔

35ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے الجزائرکے نابینا قاری عمارغلاش نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران ان مقابلوں میں اپنی شرکت کے بارے میں کہا ہے کہ میں نے پہلی تہران کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے قرائت کے میدان میں دیگرممالک کے نابینا قراء سےمقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے قرآن کریم کی تاثیرکے بارے میں کہا ہےکہ قرآن مجید،انسان کی روح پربہت زیادہ اثررکھتا ہے کیونکہ قرآن کریم دلوں کی شفا اوراس کے آرام وسکون کا باعث ہے اوریہ کتاب، مومنین کے لیے اللہ کی رحمت شمارہوتی ہے۔

غلاش نےمزید کہا ہےکہ میں نے دس سال کی عمرسےقرآن کریم کی تلاوت اوراسےحفظ کرنا شروع کیا تھا اورآج تک قرآن کریم کی خدمت میں ہوں اوراس الہی کتاب کے بارے میں سرگرمیاں انجام دے رہا ہوں۔

انہوں نےکہا ہےکہ جو جوان، تلاوت اورحفظ قرآن کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو انہیں اس راہ میں شکست کا سوچنا بھی نہیں چاہیے اوراپنے راستے کو جاری رکھتے ہوئے قرآن کو حفظ کرنے کو چھوڑیں نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ اس پرمحنت کریں تاکہ اس الہی کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ رکھیں اوراپنی زندگی کو بہتربنانے کے لیےاس الہی کتاب کی تعلیمات سےاستفادہ کریں۔

701904

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں