خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Sunday, May 6, 2018 خبر کوڈ : 72162

ابوظہبی میں( مسلمان اقلیتوں) کےموضوع پربین الاقوامی سیمینارکا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان:ابوظہبی میں مسلمان اقلیتوں کےموضوع پردوروزہ انٹرنیشل سیمینارمنعقد ہورہا ہےجس میں دنیا کے۱۳۰ممالک کی مسلمان اقلیتوں کی نامورشخصیات شرکت کررہی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےبوابۃ العرب کےحوالےسےنقل کیا ہےکہ ۸ اور۹ مئی کو ابوظہبی میں مسلمان اقلیتیں اورچیلنجزکے موضوع پرایک بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہورہا ہےجس میں دنیا کے۱۳۰ممالک میں موجود مسلمان اقلیتوں کی چارسو سےزائد شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

امارات کے وزیرتسامح شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس سیمینارکا مقصد مختلف ادیان اورتہذیبوں کےدرمیان صلح اورنرمی کی ثقافت کو فروغ دینا، تشدد اورشدت پسندی سےمسلمان اقلیتوں کی اولادکی حفاظت اوربین الاقوامی معاہدوں اورقوانین کی بنا پرمذہبی اورثقافتی اقلیتوں کےحقوق کا دفاع کرنا ہے۔

 اس بین الاقوامی سیمینارمیں عالمی سطح پرمسلمان اقلیتوں کی صورتحال، مواقع اور چیلنجز، مذہبی انتہا پسندی اوراسلام فوبیا میں اضافےاورسماجی یکجہتی کی حکمت عملیوں کو کمزورکرنےمیں ان کا کرداراورصلح اورنظریاتی سلامتی میں ان کی تاثیر جیسےموضوعات پرگفتگوکی جائے گی۔

اسی طرح اس سیمینارمیں معاشروں میں ثقافتی پلورالیزم کےاستحکام میں مسلمان اقلیتوں کے کرداربھی جائزہ لیا جائےگا۔

۷۰۳۵۰۱

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں