خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Monday, May 7, 2018 خبر کوڈ : 72172

تہران میں 31ویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا افتتاح
سماجی: ایران کے دارالحکومت تہران میں کتابوں کی 31ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوا ہے جس میں ایرانی وزیرثقافت و ارشاد اسلامی نے شرکت کی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تہران میں گذشتہ روز کتابوں کی 31ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایران کے وزیرثقافت و ارشاد اسلامی ڈاکٹر سید عباس صالحی نے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ تہران میں منعقد ہونے والی کتابوں کی اس بین الاقوامی نمائش میں 460 عناوین پر کتابیں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں اور اس نمائش میں 132 غیرملکی اور 2500 ایرانی پبلشرز شرکت کررہے ہیں۔

گذشتہ سال اس نمائش میں اٹلی مہمان خصوصی تھا اور اس سال مہمان خصوصی صربیہ ہے جبکہ آئندہ سالوں میں چین اور جاپان کتابوں کی اس بین الاقوامی نمائش کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو شروع ہونے والی یہ کتابوں کی بین الاقوامی نمائش دس روز تک تہران میں مصلی امام خمینی(رہ) میں جاری رہے گی۔

702831

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں