خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Saturday, May 12, 2018 خبر کوڈ : 72228
حجۃ الاسلام نصیری:
شعبان، پیغمبراکرم(ص) کےباطنی سیروسلوک کا مہینہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام نصیری نےماہ شعبان میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کو ہرشخص کی ایک اہم ترین ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمہینےمیں مومنین کو سنجیدگی کے ساتھ اپنی باطنی، اخلاقی اورمالی طہارت پرتوجہ دینی چاہیے۔

فقہ واصول کےخارج کےاستاد حجۃ الاسلام علی نصیری نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہرمعنوی اورروحانی حرکت ایک خفیہ اورایک واضح مرحلہ رکھتی ہے اورسورہ مزمل میں ان دونوں مرحلوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس طرح کہ سورہ کی ابتدا میں راتوں کو اللہ کے ساتھ مناجات کرنےکی طرف اشارہ کیا گیا ہےاورپھراس عبارت (إِنَّ لَکَ فِی اَلنَّهَارِ سَبْحًا طَوِیلًا) کےذریعےظاہری حرکت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ان آیات کی بنا پرہرمومن کو رات میں اپنے رب کے ساتھ مناجات کرنی چاہییں تاکہ ظاہری سیروسلوک میں بھی اللہ کی جانب حرکت کرسکیں۔

حجۃ الاسلام نصیری نےکہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خفیہ مرحلہ چالیس سال تک چلا اورپھراس کے دوران نبوت کےعہدے پرفائز ہوئے  نبوت اوررسالت میں فرق یہ ہےکہ نبوت کے دورمیں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فقط خواب میں فرشتہ وحی کو دیکھتے تھےاورلوگوں کی ہدایت کی ذمہ داری نہیں رکھتےتھےلیکن رسالت کےمرحلے میں بیداری کی حالت میں فرشتہ وحی نازل ہوتا تھا اورپھرپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کی ہدایت کی ذمہ داری بھی رکھتے تھے۔

انہوں نےماہ شعبان میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باطنی سیروسلوک کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ماہ مبارک رمضان درحقیقت انسان کا اپنے رب کی جانب آخری سفرہےاورآنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس مہینے میں اپنے باطنی سیروسلوک پرتوجہ دیا کرتےتھے۔ صلوات شعبانیہ میں بھی یہی چیز آئی ہےکہ اس مہینے میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ کارروزہ اورشب بیداری ہوا کرتا تھا۔

وحی وخرد نامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نےماہ شعبان میں مومنین کے فرائض کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ قرآن کریم میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسوہ حسنہ کے نام سے یاد کیا گیا ہے اورزیارت امین اللہ میں آیا ہےکہ ائمہ اطہارعلیہم السلام بھی پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کیا کرتےتھےاوراب اس بات کے پیش نظرکہ یہ مہینہ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مہینہ ہے، لہذا ہرشخص کی ایک اہم ذمہ داری، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کرنا ہے۔

۷۰۴۷۹۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں