خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Sunday, May 13, 2018 خبر کوڈ : 72240
آیت اللہ رشاد:
اگر علم کا بوجھ اٹھانے والے نہ ہوں توعلما کی موت سےعلم بھی ختم ہوجاتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےحوزہ ہائےعلمیہ کی پالیسی ساز کونسل کے سربراہ نے کہا ہےکہ جب اہل علم پیدا نہ ہوں تو علما کی موت سےعلم بھی مرجاتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق ایران کےحوزہ ہائےعلمیہ کی پالیسی ساز کونسل کے سربراہ آیت اللہ علی اکبررشاد نے مدرسہ علمیہ امام رضا(ع) میں اپنے فقہ کے درس خارج میں امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے فرامین سے الہام لیتے ہوئےعلم اورعالم کی فضیلت بیان کرتے ہوئےکہا ہے کہ امام علی علیہ السلام نے کمیل سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : اے کمیل آگاہ ہوجاو میرے سینے میں بہت زیادہ علم ودانش موجود ہے اگرمیں کسی کو اس کا اہل جانتا تو یقینا اسےمنتقل کرتا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے اس کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ علم ودانش،عالم اورطالب علم سےمربوط ہے یعنی ایسے افراد ہوں کہ جو اسےلے لیں، یہی وجہ ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر ایسے افراد کوپاتا کہ جو میرے سینے میں موجود علم کو اٹھانےکی صلاحیت رکھتے ہوتے تو میں اپنا علم ان کے سامنے بیان کرتا لیکن افسوس کہ ایسے افراد موجود نہیں ہیں۔

آیت اللہ رشاد نےکہا ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کےعلم سےاستفادہ نہ کرنےکی وجہ سے بشریت اورتاریخ نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے اگرامیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے علوم کےاہل موجود ہوتےتو شاید انسان کی صورتحال کچھ اورہی ہوتی اوراسلامی علوم کےعلاوہ مادی علوم میں بھی عظیم تبدیلیاں رونما ہوتیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ روایت میں آیا ہےکہ امیرالمومنین امام علیہ السلام نے فرمایا: اگر  میں چاہوں تو پانی سے نورپیدا کرسکتا ہوں۔

ایران کےحوزہ ہائےعلمیہ کی پالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نےعلم کےلحاظ سے افراد کو چارگروہوں میں تقسیم کیا ہےکہ جن میں سے ایک گروہ ذہین افراد کا ہے کہ جو علم سےغلط استفادہ کرتے ہیں، دوسرا گروہ کندذہن افراد ہیں کہ جو بصیرت سےعاری ہیں ، تیسرا گروہ، شہوات کے قیدی انسان اور چوتھا گروہ دنیا اوراس کےاموال میں مبتلا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے دوسرے گروہ کے بارے میں فرمایا: یہ گروہ صحراوں میں چرنے والے موجودات کی طرح ہے۔

۷۰۵۰۳۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں