خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Sunday, May 13, 2018 خبر کوڈ : 72253
آیت اللہ علی خاتمی:
دینی طلاب اپنے آپ کو انقلاب اور ولایت فقیہ کیلئے وقف کردیں
سماجی: نمائندہ ولی فقیہ اور شہر زنجان کے امام جمعہ نے کہا دینی طلاب کو اپنے آپ کو انقلاب اور ولایت کیلئے وقف کرنا چاہئے انہوں نے کہا اگر طلاب کسی شخص گروہ اور جماعت کے ساتھ ہوں گے تو اس سے نقصان کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور ایران کے شہر زنجان کے امام جمعہ آیت اللہ علی خاتمی نے آج صبح زنجان میں دینی طلاب کی علمی تحقیقاتی اور ثقافتی خدمات کے موضوع پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت صوبہ زنجان کے ایک ہزار سے زائد دینی طلاب علم دین حاصل کررہےہیں اور 400 سے زائد طلاب فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا خوہران کے دینی مدارس قائم ہونے سے پہلے خواہران کے دینی پروگرام گھروں میں ہوتے تھے اور ان دینی پروگراموں میں خرافات بھی بیان کرتے تھے لیکن دینی مدارس کے قیام کے بعد یہ خرافات ختم ہوگئے ہیں اور ان خرافات کی جگہ قرآںی تعلیمات اور اخلاقی مباحث نے لے لی ہے۔

انہوں نے کہا یہ سب خواہران کے دینی مدارس کی برکات ہیں۔ انہوں نے دینی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ ماں ہونے کی ذمہ داری کو کم نہ سمجھیں کیونکہ آج کے مشینی دور میں اس عظیم ذمہ داری کو فراموش کردیا گیا ہے۔

704832

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں