خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Sunday, May 13, 2018 خبر کوڈ : 72258
مولوی عبدالرحمن خدائی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام سے امریکہ کی دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے
سیاسی: ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغاز سے لیکر اب تک امریکہ ہماری ملت کا دشمن ہے انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام سے امریکہ کی دشمنی کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر سنندج میں اہل سنت امام جمعہ نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکہ کی اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام سے دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے کیونکہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی ابتدا سے لیکر اب تک امریکہ نے ملت ایران سے آشکار دشمنی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ملت ایران پر اوائل انقلاب سے لیکر اب تک اقتصادی پابندیاں لگائیں لیکن اس کے باوجود ایران نے مختلف شعبوں میں بہت زیادہ ترقی کی ہے۔

مولوی خدائی نے کہا امریکی صدر ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی انتہائی گھٹیا اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف اقدام ہے۔

انہوں نے کہا ملت ایران نے ایک بار پھر امریکہ کی عہد شکنی کو دیکھ لیا ہے۔

704649

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں