خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Monday, May 14, 2018 خبر کوڈ : 72263

امام زمانہ(عج) کی نصرت میں خواتین کا کردار
خبررساں ایجنسی شبستان: خواتین کی جانب سےامام زمانہ علیہ السلام کی نصرت کرنا فقط جنگی محاذ اورشہادت میں منحصرنہیں ہےبلکہ یہ ثقافت، تربیت ارمعاشرے جیسےمختلف میدانوں میں کردارادا کریں گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق اسلامک سائنسز اینڈکلچرل انسٹی ٹیوٹ کے علمی بورڈ کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین رحیم کارگرنےاپنی کتاب (مہدویت اور دوران ظہور) میں لکھا ہے:

ایک سوال میں ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے زیادہ تراصحاب مرد کیوں ہیں اورفقط بہت تھوڑی تعداد میں خواتین موجود ہیں؟ عورتوں کی اتنی کم تعداد کونسا کام انجام دے سکتی ہیں؟

قابل ذکرہےکہ جب جنگ، قیام اورجہاد کے میدان میں نصرت کرنا مقصود ہو تو یہ قدرتی بات ہے کہ مردوں کا بھرپورکردار ادا کرنا چاہیےکیونکہ اللہ تعالیٰ نے مردوں اورخواتین کی جسمانی اورروحانی خصوصیات کے پیش نظرذمہ داریاں اورفرائض معین کیے ہیں اورجنگ کی مشکلات ایسی ہیں کہ جو عورت کےجسم اوراس کی روح کے ساتھ سازگار نہیں ہیں۔ لہذا ان کی گردن سےجہاد کا فریضہ اٹھا لیا گیا ہےمگرضرورت کے وقت۔

جس روایت میں تیرہ خواتین کی موجودگی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے،اس میں آیا ہے کہ جس طرح یہ خواتین پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ کام کیا کرتی تھیں، اسی طرح ظہورکے وقت کام کریں گے۔ جالب بات یہ ہے کہ یہ خواتین وہ ہوں گی کہ جو دنیا سے چلی گئی ہوئی ہیں اورظہورکے وقت رجعت کرکے بیماروں اورزخمیوں کے علاج معالجےجیسی سرگرمیاں انجام دیں گی۔

طبری نےدلائل الامامہ میں امام جعفرصادق علیہ السلام سے نقل کیا ہےکہ یہ تیرہ عورتیں مندرجہ ذیل ہیں: رشید ہجری کی بیٹی قنوا، ایم ایمن، حبابہ والیہ، سمیہ ، زبیدہ ام خالد، ام سعید حنفیہ، ام خالد جہنیہ وغیرہ ۔ ۔۔(۱)

بنابریں خواتین کی جانب سےامام زمانہ علیہ السلام کی نصرت کرنا فقط جنگی محاذ اور شہادت میں منحصرنہیں ہےبلکہ یہ ثقافت، تربیت ارمعاشرے جیسےمختلف میدانوں میں کردارادا کریں گی۔ مثال کےطورپر دجال کے دورمیں کچھ خواتین اس کی نصرت کریں گی  لیکن ان کے مقابلے میں مسلمان خواتین ہوں گی کہ جو دجال کے خلاف کام کریں گی۔

ابوسعید خدری کہتے ہیں: دجال جہاں پربھی جانےکا ارادہ کرے گا تو ایک لئیبہ(طیبہ) نامی عورت اس سے قبل وہاں پرجاکرلوگوں سے کہےگی کہ دجال تمہاری طرف آرہا ہے لہذا اس سے دوری اختیارکرو اوراس کام کے نتائج سےخبردار رہو۔(۲)

مآخذ :

[1]. دلائل الامامة، ص 314.

[2]. كنزالعمال، ج 14، ص 602 ؛ فتن ابن حماء، ص 151

۷۰۴۶۸۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں