خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Monday, May 14, 2018 خبر کوڈ : 72266
آیت اللہ حسینی بوشہری:
قائد انقلاب اسلامی نےٹرمپ کا منہ توڑ جواب دیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مجلس خبرگان رہبری کے رکن نےجوہری معاہدے سےامریکہ کی علیحدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی نے ٹرمپ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ حسینی بوشہری نے ۱۴مئی کو امام زادہ سید علی کےثقافتی اورتعلیمی ہال میں مبلغین کےاجتماع سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ آج کا یہ پروگرام شہید حججی کے گھروالوں کی موجودگی میں اس کی خوشبو سےمعطرہوگیا ہے۔ شہید حججی نے مبلغین کو ایک پیغام دیا ہےکہ مبلغ کو اپنی آخری سانس تک تبلیغ کرنی چاہیے۔ مبلغ کو آسانی اور آسائش کواپنے سےدورکرنا چاہیےتاکہ دین اسلام کی تبلیغ ہو۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ تبلیغ یعنی الہی پیغام کو پہنچانا اوردینی پیغام کو پہنچانےکےلیے ایک حرکت اوراقدام ہے۔ یہ پیغام پہنچانا کوئی سادہ اورمعمولی کام نہیں ہے۔

قم کے امام جمعہ نےکہا ہےکہ بعض افراد عام سادہ زبان میں بات  کرتے ہیں اوراپنی تبلیغ میں کامیاب ہیں اوراس میں اللہ کی عنایات شامل ہیں لیکن بعض اوقات عالمانہ باتیں کی جاتی ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ مبلغین کو تبلیغ کی سختیوں اورتکلیفوں کو برداشت کرنا چاہیے اورانہیں آسان اوروسائل سےبھرپورتبلیغ کے درپے نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ چیزیں مبلغ کی بقا کا سبب بنتی ہیں اورجہاں پرجائیں گےلوگ ان کو یاد رکھیں گے۔

آیت اللہ بوشہری نے تبلیغ کو ایک بہت بھاری ذمہ داری قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ مبلغین کو اپنے پیغام کی بجائےخدا کے پیغام کو پہنچانا چاہیے۔ ماہ مبارک رمضان میں لوگوں کے اعتقادات اوراحکام کو مستحکم کرنا چاہیے اورقرآن کریم کی تفسیرپرتوجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تبلیغی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مبلغ کی ایک اہم ترین خصوصیت عزت نفس ہے۔ ہمیں اپنےامورکو اللہ کے سپرد کردینا چاہیے کیونکہ حقیقی ہدایت،اللہ کےاختیارمیں ہے۔

قم کےامام جمعہ نےآخرمیں کہا ہےکہ دشمنوں نے ہمارے مقابلے میں محاذ کھول رکھا ہے اورڈونالڈ ٹرمپ نےجوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہےاورقائد انقلاب اسلامی نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے حکمران ایسا اقدام کریں کہ ملک کے سیاسی اورمعاشی میدان میں دوسروں کے وعدہ خلافیوں میں مبتلا نہ ہوجائیں۔

۷۰۵۳۱۹

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں