خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72274
حجت الاسلام یعقوبی:
قرآن کریم کی خدمت فردی اور اجتماعی کمالات کی خدمت ہے
سماجی: ایران کے صوبہ شمالی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا قرآن کریم کی خدمت درحقیقت فردی اور اجتماعی کمالات کی خدمت ہے انہوں نے کہا اگر ہماری جوان نسل قرآن کریم سے مانوس ہوجائے تو سماجی برائیاں ان پر اثر انداز نہیں ہوسکیں گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ شمالی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام ابوالقاسم یعقوبی نے شہر بجنورد میں ایک قرآنی نشست میں قرآن کریم کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا قرآنی بحث نورانی بحث ہے اور جس جگہ قرآن کریم کی بات آئے وہاں پر ترقی اور کمال بھی اس کا لازمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا اگر ہماری جوان نسل قرآن کریم سے مانوس ہوجائے تو ان پر سماجی برائیاں اثر انداز نہیں ہوسکتی ہیں۔

حجت الاسلام یعقوبی نے کہا قرآن کریم کو مل کر پڑھنے کی بہت زیادہ برکات ہیں کیونکہ اس میں تجوید، لحن اور صوت ایک ساتھ ہے اور ان محافل میں افراد لحن، صوت اور تجوید سے آشنائی حاصل کرتے ہیں اور اس کے علاوہ اس کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے۔

705075

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں