خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72275

ایرانی وزیرخارجہ کا چین کا دورہ
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف ایک بلند پایہ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پیکن پہنچ گئے ہیں وہ چینی حکام سے ملاقاتوں میں اس امر کا جائزہ لیں گے کہ کیا جوہری معاہدے کو باقی رکھا جاسکتا ہے؟

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف ایک بلند پایہ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت پیکن پہنچ گئے ہیں جہاں پر چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ ان ملاقاتوں میں اس امر کا جائزہ لیں گے کہ آیا جوہری معاہدے کو باقی رکھا جاسکتا ہے؟ بشرطیکہ اس معاہدے میں ملت ایران مفادات کو مدنظر رکھاجائے۔

وہ چینی حکام سے ملاقاتوں کے بعد ماسکو پہنچ جائیں گے جہاں پر وہ روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پھر وہ یورپی یونین کے دارالخلافہ برسلز جائیں گے جہاں پر وہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین میں سیاست خارجہ کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقاتیں کریں گے۔

704992

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں