خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72277

اسکاٹ لینڈ کے دور افتادہ جزائر میں پہلی مسجد کا افتتاح
بین الاقوامی: اسکاٹ لینڈ کے دور افتادہ جزائر میں پہلی مسجد کا افتتاح ہوا ہے اس مسجد کو ماہ مبارک رمضان میں نمازیوں کیلئے آمادہ کیا جارہا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے ہبریڈز نامی علاقے میں واقع جزیرہ میں پہلی مسجد کا افتتاح ہوا ہے اور ماہ مبارک رمضان میں اس مسجد میں نماز ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ دور  افتادہ جزیرہ اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل میں واقع ہیں اور اس علاقے کا رقبہ 99 ہیکٹر ہے اور چونکہ اس علاقے کے رہائشیوں کی اکثریت عیسائی ہے اس لئے اس مسجد کی تعمیر میں مخالفت کا سامنا رہا ہے۔

اس مسجد میں صرف 60 نمازیوں کی گنجائش ہے۔

یاد رہے کہ اس مسجد کا افتتاح 11 مئی 2018 کو جمعہ کے دن ہوا ہے ار اس علاقے کے مکینوں نے تمام ادیان کے پیروکاروں کو اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی تھی اور مہمانوں کی شاندار پذیرائی بھی کی۔

705007

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں