خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72278

جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ میں مسجد کی تعمیر کے خلاف مظاہرے
بین الاقوامی: جرمنی کے شہر شٹورٹگارٹ میں ایک بڑی مسجد کی تعمیر کے خلاف شدت پسند گروہوں نے مظاہرے کئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل 24 کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ جرمنی کے شہر شٹورٹگارٹ میں مسجد کی تعمیر کے خلاف گذشتہ روز شت پسند گروہوں کے 120 افراد نے مظاہرے کئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں مسجد کی تعمیر قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں یہ مسجد ترکی کے ادارہ امور دینی کے تعاون سے تعمیر کی جارہی ہے۔

اس شہر میں اس سے قبل 10 مساجد موجود ہیں اور ترکی کے ادارہ امور دینی چاہتا ہے کہ وہ اس سال اس شہر میں ایک ماڈرن مسجد تعمیر کرے اور یہ مسجد اس شہر کی سب سے بڑی مسجد ہوگی۔

اس مسج کے صحن میں تقریبا دو ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی اور اس مسجد کا گنبد شیشے کا ہوگا۔

704962

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں