خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۱ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٣ صفر ١٤٤٠

Tuesday, October 23, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72279

مسجد الاقصی پر 274 غاصب صہیونیوں کا حملہ
بین الاقوامی: آج صبح 274 غاصب صہیونیوں نے صہیونی فوجیوں کی سرپرستی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل فلسطین کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ 13 مئی 2018 کو 274 غاصب صہیونیوں نے چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صہیونیوں نے گذشتہ رات اہل قدس کے 9 شہریوں کے ساتھ مسجد الاقصی سے ملحقہ باب الرحمہ نامی قبرستان جانے سے روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں ان کے ان حملوں کا مقصد شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کی طرح مسجد الاقصی کو بھی مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔ لیکن مسلمانوں کا موقف ہے کہ مسجد الاقصی صرف اور صرف مسلمانو ں سے متعلق ہے غاصب صہیونیوں کو اس میں داخل ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔

705034

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں