خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72282

شہر آران و بیدگل میں امریکہ مخالف مظاہرہ
سیاسی: ایران کے شہر آران و بیدگل میں طلاب اور علماء کرام نے امریکی عہد شکنی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر آران و بیدگل کے طلاب اور علماء کرام نے مدرسہ امیرالمومنین(ع) میں امریکہ کی عہد شکنی کے خلاف احتجاجی اجتماع منعقد کیا۔

اس موقع پر مدرسہ علمیہ امیرالمومنین(ع) کے پرنسپل حسین احمدی نژاد نے امریکہ کے خلاف خطاب کیا۔ طلاب اور علماء کرام نے امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

اس شہر کے طلاب اور علماء کرام نے ایرانی جوہری معاہدے کے متعلق یورپ کی دوغلی پولیسی پر بھی شدید اعتراض کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف ایران میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ایران کے مختلف شہروں میں امریکی صدر کے اس اقدام کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔

705090

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں