خبرگزاری شبستان

شنبه ۱۰ خرداد ۱۳۹۹

السبت ٨ شوّال ١٤٤١

Saturday, May 30, 2020

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72293
علی لاریجانی:
اقوام متحدہ کو بےاعتبارکرنےکےلیےامریکی کوششیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنے ٹرمپ کو مخاطب قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ فلسطینیوں نےتمہارے صدی کےعظیم ترین معاملہ کو تاریخ کی عظیم ترین ذلت میں بدل دیا ہے اورتم نے یہ اقدامات کرکےملت فلسطین اورمسلمانوں کو مزید متحد کردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے پارلیمانی نگار کی رپورٹ کےمطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے  ۱۵ مئی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا ہےکہ گزشتہ روز صہیونی حکومت نے ایک بہت بڑا ظلم کرتےہوئے تقریبا پچاس فلسطینیوں کو شہید اوردو ہزارافراد کو زخمی کردیا ہے۔ یہ واقعہ دو مسائل سےجڑا ہوا ہے ایک یوم النکبہ کے ساتھ کہ جس دن بڑی طاقتوں نےصہیونیوں کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کو ان کی آبائی سرزمین سےنکال باہرکیا تھا اورپھران کی جگہ پر دنیا کے کونے کونےسے یہودی اکٹھے کرکے انہیں فلسطین میں آباد کیا تھا۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ بڑی طاقتوں کا یہ اقدام ایک عظیم واقعہ تھا کہ دو تہائی سے زائد فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین سےنکال دیا تھا اورجن لوگوں نے استقامت دکھائی تھی انہیں قتل کردیا تھا اوریہی تاریخی واقعہ ہی اس منحوس حکومت کی پیدائش کی بنیاد بنا تھا۔

لاریجانی نےگزشتہ روز امریکی صدر کےحکم پر تل ابیب سے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکےانتقال کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اگرچہ دنیا کے تمام ممالک نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اورسب جانتے ہیں کہ یہ اقدام سلامتی کونسل اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں کےمخالف ہےلیکن لگتا ایسا ہےکہ امریکیوں نے گزشتہ کئی سالوں سے اس بین الاقوامی ادارے کو بےاعتبار کرنےکا فیصلہ کررکھا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ عراق پرحملہ بھی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیرتھا لیکن امریکیوں نےدو ممالک کے تعاون سے یہ اقدام کیا تھا اگرچہ بعد میں اس طرح پھنس گے کہ فرارکرنے پرمجبورہوگئے، آب وہوا کے بارے میں پیرس معاہدے سےنکلنا بھی اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کےخلاف تھا،اسی طرح جوہری معاہدے سےعلیحدگی بھی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےخلاف تھی اوراسی طرح اپنے سفارتخانےکو بیت المقدس میں منتقل کرنے کےاقدام سےمعلوم ہوتا ہے کہ امریکہ اس بین الاقوامی ادارے کو بےاعتبارکرنےکا ارادہ رکھتا ہےکہ جو دنیا میں امن ایجاد کرنےکےلیےبنایا گیا تھا۔

ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ اس درندگی کےمقابلےمیں تمام ممالک کی خاموشی ایک اورمسئلہ ہےکہ جس سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ سب چیزیں بڑی طاقتوں کا کھیل ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ یہ بات واضح ہےکہ یہ قتل عام صہیونی حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہےاوریہ ان کی طاقت اورقدرت کو ظاہرکرنے کی بجائے ان کی بوکھلاہٹ اوران کے اضطراب کو برملا کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں میں فلسطینیوں کےمظاہروں سےمعلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنےحق کےدفاع کےلیےاٹھ کھڑے ہوئے ہیں اورایک زندہ اورمحرک ملت ہیں۔ فلسطین میں اس نئی حرکت نے صہیونی حکومت کو پریشان کردیا ہوا ہےکہ جو اس قسم کےاحمقانہ اقدامات کررہے ہیں۔ ایسے حالات میں امریکی حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ  وہ صدی کے عظیم ترین معاملے کو منظم کررہی ہے۔

۷۰۵۵۰۰

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں