خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72295
ڈاکٹرروحانی:
امریکی حکومت کی جوہری معاہدے سےعلیحدگی اوربیت المقدس میں اپنےسفارتخانےکا انتقال واشنگٹن کی دو عظیم اورتاریخی غلطیاں ہیںا
خبررساں ایجنسی شبستان:ایرانی صدرنےکہا ہےکہ امریکی حکومت کی جوہری معاہدے سےعلیحدگی اوربیت المقدس میں اپنے سفارتخانےکا انتقال کا واشنگٹن کی دو عظیم اور تاریخی غلطیاں ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ حجۃ الاسلام حسن روحانی نےمنگل کے دن تہران میں نیوزی لینڈ کےنئےسفیر ہمیش مک مسٹر سے ملاقات کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران اورنیوزی لینڈ کےتعلقات میں فروغ کےاچھے مواقع موجود ہیں کہ مختلف میدانوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیےجن سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نےجوہری معاہدےسے امریکہ کی علیحدگی اوراپنے سفارتخانے کے بیت المقدس میں انتقال کو واشنگٹن کی دوعظیم اورتاریخی غلطیاں قراردیتےہوئےکہا ہے کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ امریکی حکومت کے یہ دونوں فیصلےایران اورخطے کےلیے انتہائی غلط اورغیردقیق ہیں۔

ڈاکٹرروحانی نےامریکہ کے دونوں غلط فیصلوں پرعالمی برادری کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان غلط فیصلوں کا پہلا نتیجہ دنیا کےلوگوں کے اذہان میں واشنگٹن کا ذلیل ہونا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ایران نے بین الاقوامی سطح پرہمیشہ اپنے وعدوں پرعمل کیا ہے اورایٹمی معاہدے کےحوالےسے بھی ایٹمی توانائی کی ایجنسی نے اپنی گیارہ رپورٹس میں اس موضوع کی تائید کی ہے۔ جوہری معاہدے سےامریکہ کی علیحدگی امریکی حکومت کے لیےایک سیاسی اوراخلاقی شکست شمارہوتی ہے۔

۷۰۵۶۶۳

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں