خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72296
جمالی:
امریکہ،مختلف معاہدوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند نہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کےرکن نے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکےانتقال کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ نے ثابت کردیا ہےکہ وہ کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور نہ ہی وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند ہےکہ جس نےبیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا ہوا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن محمد جواد جمالی نے خبررساں ایجنسی شبستان کےپارلیمانی نامہ نگار سےگفتگو کے دوران بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکےانتقال کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ کچھ عرصہ پہلے جب ٹرمپ نےاس موضوع کا اعلان کیا تو میں نےاپنےانٹرویو میں کہا تھا کہ ٹرمپ یہ کام کرے گا کیونکہ امریکہ نےایسے حالات فراہم کررکھے ہیں کہ سعودی عرب سمیت دیگرتمام ممالک صدی کےاس عظیم معاملےمیں مداخلت کرتےتھے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امریکہ نےحالات کو ایسےبنا دیا ہےکہ شام کو جنگ کے پہلے محاذ پرہونا چاہیےکہ جو اس جنگ کا شکار ہےاورعراق بھی پارلیمانی انتخابات میں پھنسا ہوا ہے اورلبنان میں بھی ابھی حال ہی میں پارلیمانی انتخابات ہوئےہیں اورسب اپنی حکومت بنانےکےدرپے ہیں اورسعودی عرب اوراردن بھی ان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اورمصر بھی امریکی کوششوں سےمیدان سےنکل گیا ہوا ہےاورریاض نے بھی خطے کے بعض ممالک کو اپنے ساتھ متحد کرلیا ہوا ہے۔ بنابریں حالات ایسے بنا دیے گئے ہیں کہ ٹرمپ نے آسانی سےیہ اقدام کردیا ہے۔

جمالی نےمزید کہا ہےکہ ٹرمپ نےجب اپنے سفارتخانےکو بیت المقدس میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تو اوآئی سی نےاستنبول میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد دیا تھا لیکن ہم اس اقدام کو مشاہدہ کررہے ہیں اوراو آئی سی نے بھی اس بارے میں کوئی فوری اجلاس منعقد نہیں  کیا ہےکیونکہ او آئی سی سعودی عرب کے زیرکنٹرول ہے۔

انہوں نےکہا ہےکہ اس وقت یہ بات واضح ہےکہ امریکیوں نےخطے کی جنگ کیوں چھیڑی ہے اورشام اورعراق کو کیوں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اورمحمد بن سلمان کو کیوں اقتدارپرلےکرآئے ہیں تو ان تمام سوالوں کا جواب یہ ہےکہ وہ بیت المقدس کو صہیونی حکومت کا دارالحکومت قراردینا چاہتے ہیں۔

۷۰۵۶۷۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں