خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72297
حجۃ الاسلام مجید تلخابی:
جوہری معاہدے سےامریکہ کی علیحدگی ایک سازش اورحکمرانوں کےلیےسخت امتحان ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مجلس خبرگان رہبری کے رکن نےکہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی دشمن کی سازش اور ہمارے حکمرانوں کے لیے ایک سخت امتحان ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس امتحان میں کامیاب ہوں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قزوین کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام مجید تلخابی نے ۱۵مئی کو قزوین میں مبلغین کےاجتماع سےخظاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کی تبلیغ کی بہت زیادہ اہمیت ہے اوردینی مبلغین کےعنوان سے انبیا کبھی بھی کسی سے نہیں ڈرے اوران کی نظرمیں فقط خدا تھا۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ دین کے مبلغ کے عنوان سے ہمیں دین کے حقائق بیان کرنا چاہییں اوراللہ کی رضا کو مدنظرقراردینا چاہیے اوردین کی تبلیغ میں خلوص ہونا چاہیے اگرہم اپنی تبلیغ کو موثربنانا چاہتے ہیں تو اسےایک ملازمت کےعنوان سے قراردنہ دیں اوراس مسئلے میں شہدا کو آئیڈیل قراردینا چاہیےکہ جنہوں نےاللہ کی رضا کی خاطراپنی جان قربان کردی تھی۔

حجۃ الاسلام تلخابی  نے کہا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اس پرایمان رکھنا اوراس پرعمل کرنا چاہیے اوراپنے ہدف کی راہ میں بھرپورمحنت کرتے ہوئے دین اسلام کی حفاظت کرتے ہوئےدین اوراس نظام کے حقائق کو بیان کریں۔

انہوں نے ایٹمی ترقی کو ملک کی ضرورت قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ ایٹمی توانائی فقط دشمن کا بہانہ ہےاوراگرہم یہاں سے پیچھے ہٹ گئے تو وہ کسی اورموضوع کو بہانہ بنا لیں گے۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہ عہدوپیمان کے پابند نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے حکمران مزاحمتی معیشت سے غافل نہیں ہوں گے اورہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ بابصیرت استقامت اورجہدوجہد ہی اس نظام کی ترقی کا راز ہے۔

۷۰۵۶۲۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں