خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Tuesday, May 15, 2018 خبر کوڈ : 72298
آیت اللہ سید علی رضا عبادی:
مغربی ثقافت،انسانی اخلاق کی بدترین آفت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےصوبہ جنوبی خراسان کے نمائندہ ولی فقیہ نے مغربی ثقافت کو بشر کےاخلاق اوراس کی ثقافت کی بدترین آفت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں خواہشات نفسانی اورفاسد افکارسے پرہیزکرنا چاہیےکہ جو انسان کے تباہ ہونےکا سبب ہونا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بیرجند کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے ۱۵مئی کو اپنے درس اخلاق میں کہا ہے کہ مغربی معاشرے میں انسانیت کی تباہی اوراس کے بدترین اخلاقی فساد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نےناجائز صہیونی حکومت کے توسط سے مسلمانوں کےقبلہ اول پرغاصبانہ قبضے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ انگلستان نےجھوٹ کہا تھاکہ فلسطین بشر سے خالی سرزمین ہےجبکہ فلسطین تاریخ کا ایک اصلی نقطہ تھا اورکسی دورمیں بھی آبادی سے خالی نہیں رہا ہے۔

آیت اللہ عبادی نےکہا ہے کہ اس وقت انسان جو کام انجام دے رہا ہے وہ ابلیس کے کاموں سے زیادہ برا ہےاوراس وقت یورپیوں نے وحشی ترین کام انجام دیے ہیں اورمغربی ثقافت بشرکے اخلاق اوراس کی ثقافت کی بدترین آفت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہےکہ انسان نے اپنے رب کو فراموش کردیا ہوا ہے اوراس کی بجائے اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی فراموش کردیا ہوا ہے۔

صوبہ جنوبی خراسان کے نمائندہ ولی فقیہ نےماہ مبارک رمضان کو ایک بہاراورالہی دعوت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں رحمت اورمغفرت کےاس مہینے میں نفسانی خواہشات اورفاسد افکارسےاجتناب کرنا چاہیےکہ جوانسان کی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔

۷۰۵۵۹۲

 

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں