خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۱۹ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٢ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 10, 2018

وقت :   Wednesday, May 16, 2018 خبر کوڈ : 72299
اردگان:
تاریخ، امریکہ اورصہیونی حکومت کو کبھی معاف نہیں کرے گی
خبررساں ایجنسی شبستان: ترکی کے صدرنےاعلان کہا ہےکہ صہیونی حکومت نےفلسطین کی سرزمین پرغاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اوران علاقوں میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے۔ لہذا تاریخ، امریکہ اورصہیونی حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے آنا ٹولی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ ترکی کےصدررجب طیب اردگان نے برطانیہ کی وزیراعظم کی تھریسامے کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکےانتقال کوناقابل قبول قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ تاریخ، امریکہ اورصہیونی حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ صہیونی حکومت نے فلسطینی سرزمینوں پرغاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اوران علاقوں میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے۔

او آئی سی کے موجودہ سربراہ نےفلسطین میں ظلم وستم کےخاتمےکےلیےفوری اقدام کرنے کی خاطرعالمی برادری اوراقوام متحدہ کو دعوت دیتےہوئے کہا ہےکہ ہم استنبول میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں دنیا کو ایک انتہائی مستحکم پیغام دیں گے۔

ترکی کے صدرنے ترکی اورصہیونی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات میں ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج رات میں نے بیت المقدس میں اپنےملک کے سفیرکے بارے میں صہیونی حکومت کے فیصلے کے بارے میں ایک خبرسنی ہے اوراگریہ فیصلہ ہمارے خلاف ہوا تو ہم بھی مختلف قسم کی پابندیاں لگائیں گے۔

دوسری جانب انگلستان کی وزیراعظم تھریسامے نےاس مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی میں تشدد کے خاتمےکےلیے صہیونی حکومت سےمطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ کی پٹی میں انسانوں کا قتل عام خطے میں امن پسندانہ کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔

۷۰۵۷۹۲

 


 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں