خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, May 16, 2018 خبر کوڈ : 72302
حجۃ الاسلام سید محمد باقرعبادی:
اسرائیل، پورے عالم اسلام کےخلاف پروگرام رکھتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نےاس مطلب کہ اسرائیل کے پاس فقط فلسطینیوں کے خلاف پروگرام نہیں ہےبلکہ پورے عالم اسلام کے خلاف پروگرام رکھتا ہے، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بڑی طاقتوں کی حمایت کے بغیراسرائیل ہرگزاپنے پاوں پرکھڑٓا نہیں ہوسکتا ہے۔

حجۃ الاسلام سید محمد باقرعبادی نےخبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسےگفتگو کے دوران کہا ہےکہ امام خمینی نے فرمایا تھا کہ اسرائیل کینسرکا پھوڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ صہیونی حکومت کا پروگرام فقط فلسطینیوں کےخلاف ہی ںہیں ہےبلکہ پورے عالم اسلام کےخلاف پروگرام رکھتا ہے۔

حجۃ الاسلام عبادی نےکہا ہے کہ بعض اسلامی ممالک کے سربراہ بالخصوص عرب حکمران کہ جو صہیونیوں، امریکہ اوراستعماری نظام کے ایجنٹ ہیں،یا تو اتنے سادہ ہیں کہ مسائل کو نہیں سمجھتے کیونکہ اسرائیل امت مسلمہ پررحم کرنے والا ملک نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل، پورے عالم اسلام کے خلاف وسیع پروگرام رکھتا ہے اوروہ نیل سے فرات تک علاقوں کو اپنی ملکیت جانتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا ہےکہ اگرآج دنیا اس کےمقابلے میں کھڑی نہ ہوئی تو عالم اسلام کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ لہذا مسلمانون کےامریکہ اوراسرائیل کے وعدوں کے پیچھے نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسرائیل ایک ایسے علاقے میں کہ جس کے چاروں طرف مسلمان آباد ہیں لہذا وہ بڑی طاقتوں کی حمایت کے بغیرہرگزاپنے پاوں پرکھڑا نہیں ہوسکتا ہے اورامریکہ اور خاموشی اختیارکرنے والے اسلامی ممالک صہیونی حکومت کے مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔

۷۰۵۷۸۴

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں