خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۸ مهر ۱۳۹۷

السبت ١٠ صفر ١٤٤٠

Saturday, October 20, 2018

وقت :   Wednesday, May 16, 2018 خبر کوڈ : 72304

امیرالمومنین(ع) کی نظرمیں حکومت میں لوگوں کی شرکت
خبررساں ایجنسی شبستان: حکومت میں تمام لوگوں کی شرکت کےلیے راہ ہموارکرنا ان لوگوں کی کرامت کی حفاظت ہے اورامیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے اس شرکت اس حد تک ضروری قراردیا ہےکہ کوئی بھی اس سےمحروم نہ ہو اورکوئی اپنے آپ کو اس سےبےنیاز قرارنہ دے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق قرآن وحدیث یونیورسٹی کےعلمی بورڈ کے رکن مصطفیٰ دلشاد تہرانی نےاپنےٹیلیگرام پرلکھا ہے:

ایک حکومت کے لوگ اس وقت اپنےحقوق سےصحیح استفادہ کرسکتے ہیں کہ جب حقیقی طورپران کی شراکت کا امکان فراہم ہو اوروہ حکومت کے فیصلوں اوراس کےنظام میں موثرکردارادا کرسکیں اورحکمرانوں کے کاموں کی نگرانی کریں اوراپنے رائےکا اظہارکریں اوران کی نظرپرتوجہ دی جائے۔

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی نظریہ تھی کہ تمام لوگ حکومت میں شرکت کریں اورکردارادا کریں،جیسا کہ فرمایا:«لَيْسَ امْرُؤٌ ـ وَ إِنْ عَظُمَتْ فِي الْحَقِّ مَنْزِلَتُهُ، وَ تَقَدَّمَتْ فِي الدِّينِ فَضِيلَتُهُ ـ بِفَوْقِ أَنْ يُعَانَ عَلَى مَا حَمَّلَهُ اللهُ مِنْ حَقِّهِ. وَ لاَ امْرُؤٌ ـ وَ إِنْ صَغَّرَتْهُ النُّفُوسُ، وَ افْتَحَمَتْهُ الْعُيُونُ ـ بِدُونِ أَنْ يُعِينَ عَلَى ذلِکَ أَوْ يُعَانَ عَلَيْهِ.»(نهج البلاغه، نامۀ ۵۳ ( عهدنامۀ مالک اشتر)

حکومت میں تمام لوگوں کی شرکت کےلیےراہ ہموارکرنا ان لوگوں کی کرامت کی حفاظت ہے اور امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نے اس شرکت اس حد تک ضروری قراردیا ہےکہ کوئی بھی اس سےمحروم نہ ہو اورکوئی اپنےآپ کو اس سےبےنیاز قرارنہ دے۔ امام علی علیہ السلام نے اس حوالے سے تمام لوگوں پرراستہ کھول دیا ہےتاکہ ہرکوئی اپنی طاقت کےمطابق شرکت کرسکے اورلوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حق پسندی، اظہاررائےاورعدل وانصاف کےحصول میں مختلف امورمیں شرکت کرنے سے اجتناب نہ کریں: «فَلاَ تَكُفُّوا عَنْ مَقَالَةٍ بِحَقٍّ، أَوْ مَشُورَةٍ بِعَدْلٍ.»(همان، خطبۀ ۲۱۶)

۷۰۵۷۱۳

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں