خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Wednesday, May 16, 2018 خبر کوڈ : 72305
علاء الدین بروجردی:
امت مسلمہ کے دشمن شدت پسند گروہوں کو ایجاد کرکےاسلامی ممالک کو کمزورکرنے کےدرپے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کےسربراہ نے کہا ہےکہ امت مسلمہ کےدشمن شدت پسند گروہوں کو تشکیل دے کراسلامی ممالک کی طاقت کو کمزورکرنےکےدرپے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےپارلیمنٹ کے حوالےسےنقل کیا ہےکہ ترکی کےسابق وزیرخارجہ پاشارباکیش نے ۱۵مئی کو ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علاء الدین بروجردی کے ساتھ ملاقات اورگفتگو کی ہے۔

بروجردی نےاس ملاقات کی ابتداء میں دونوں ممالک کے روابط کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں مسلمان اورہمسایہ ممالک کے روابط دوستانہ اوراسٹریٹجک رہے ہیں۔

انہوں نے خطےکے موجودہ حالات اوردہشتگرد گروہوں کےفروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے دشمن، شدت پسند گروہوں کو تشکیل دے کراسلامی ممالک کی طاقت کو کمزورکرنے کے درپے ہیں۔

بروجردی نے اس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ خطےکے بعض ممالک کی جانب سےموجودہ بحرانوں کا غلط تجزیہ وتحلیل خطےمیں کشیدگی اورعدم استحکام کے تسلسل کا باعث بنا ہوا ہے۔

انہوں نے حکومت آل سعود کے توسط سےیمن کی مظلوم عوام کے قتل پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی احمقانہ پالیسیاں اس ملک کے مستقبل کو تاریک بنا دیں گی اوریمن کے بے گناہ بچوں اورخواتین کا قتل عام حکومت آل سعود کے لیےکلنک کا ٹیکہ ہے۔

انہوں نےاپنی گفتگو کےاختتام پرعلاقےاوربین الاقوامی کےمختلف موضوعات میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی سازشوں کے مقابلےمیں اسلامی ممالک کےاتحادووحدت کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

ترکی کے سابق وزیرخارجہ نے بھی اس ملاقات میں شام کےبحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آستانہ کےمذاکرات میں ترکی، ایران اورروس کا باہمی تعاون شام میں امن کو قائم کرنے کے عمل میں مثبت تاثیررکھتا ہے۔

۷۰۵۷۲۰

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں