خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Wednesday, May 16, 2018 خبر کوڈ : 72306
نقوی حسینی:
بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکا انتقال ایک ظالمانہ اقدام ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: قومی سلامتی کمیشن کےترجمان نےبیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کو منتقل کرنےپرمبنی امریکی کا اقدام ایک مجرمانہ اورظالمانہ اقدام قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ ان اقدامات کا مقصد خطےمیں کشیدگی ایجاد کرنا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کےترجمان سید حسن نقوی حسینی نے خبررساں ایجنسی شبستان کےپارلیمانی نامہ نگارسے گفتگوکے دوران بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کےانتقال پرمبنی ٹرمپ کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ امریکہ اور صہیونی حکومت کا یہ اقدام تمام بین الاقوامی قوانین کےخلاف، ایک ظالمانہ اورمجرمانہ اقدام ہے کہ جس کا مقصد خطےمیں کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ بیت المقدس، تمام مسلمانوں کے متعلق ہےاوریہ ان کی سرزمین ہے۔ بنابریں یہ اقدام وسیع پیمانے پرکشیدگی کا باعث بنےگا البتہ امریکہ کا ہدف بھی خطےمیں جنگ کی آگ بھڑکانا اورکشیدگی میں اضافہ کرنا ہے۔

نقوی حسینی نےآخرمیں کہا ہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، یورپی یونین اوراوآئی سی کے رکن ممالک کو اس اقدام کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہیےاگرچہ یورپی ممالک نےابھی اس اقدام کی مخالفت کی ہے لیکن آخرتک اس اقدام کا مقابلہ کرنا چاہیےاوراس منحوس حکومت کےساتھ جنگ کرنی چاہیے۔

۷۰۵۶۷۱

 


 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں