خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Wednesday, May 16, 2018 خبر کوڈ : 72307
ڈیوڈ لاولی واکلین:
جعلی صہیونی حکومت،بیت المقدس کو تباہ کرنےکےدرپےہے
خبررساں ایجنسی شبستان:انگلستان کےجنگ مخالف کارکن نےبیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ صہیونی حکومت بیت المقدس کو تباہ کرکے وہاں پریہودیوں کے لیے کنیسہ بنانےکےدرپے ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ ہرمزگان کی رپورٹ کےمطابق انگلستان کےجنگ مخالف کارکن ڈیوڈ لاولی واکلین نے بندرلنگہ میں شیعہ اوراہل سنت کے دانشوروں کے ساتھ ایک نشست میں کہا ہے کہ یروشلم ہمیشہ میرے ذہن میں ایک مقدس شہررہا ہے۔ ٹرمپ نےصہیونی لابی کی اربوں ڈالرکی حمایت کی وجہ سے اپنےسفارتخانےکو بیت المقدس میں منتقل کیا ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیلیوں نے بیت المقدس کے نیچے سرنگیں کھود رکھی ہیں تاکہ اس مقدس مکان کو تباہ کرکے یہاں پرکنیسہ کی تعمیرکرے۔

ڈیوڈ لاولی واکلین نے ادیان ومذاہب کے پیروکاروں بالخصوص محمود عباس کی خاموشی پرتعجب کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ مسلمان ملتوں کو بیدارہوکراپنےمذہبی اورسیاسی راہنماوں سےمطالبہ کریں کہ وہ صہیونیوں کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں۔

انہوں نےصہیونی حکومت کے جعلی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےاس حکومت کی کوئی تاریخ نہیں ہے اوریہ ایک جعلی تشخص رکھتی ہے۔

انہوں نےصہیونی حکومت کےمظالم اورجرائم کے مقابلے میں پوری دنیا کی استقامت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ اگرعالم اسلام کےحکمرانوں اوردنیا کےحریت پسندوں کی خاموشی جاری رہی تو آئندہ چند سالوں تک بیت المقدس کا نام ونشان تک باقی نہیں رہےگا۔

۷۰۵۸۷۹

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں