خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Wednesday, May 16, 2018 خبر کوڈ : 72308
آیت اللہ خاتمی:
صہیونی حکومت تباہی کے راستے پرگامزن ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: مجلس خبرگان رہبری کےسربراہی بورڈ کے رکن نےآیت اللہ جنتی کی جانب سے شائع ہونے والے بیانیے کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہےکہ مجلس خبرگان کے سربراہ مذاکرات کرنے والوں کی زحمات کی قدرکرتے ہیں کیونکہ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی زحمات کا انکارنہیں کیا جاسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق مجلس خبرگان رہبری کے سربراہی بورڈ کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ۱۶مئی کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ فلسطین پر سترسالہ غاصبانہ قبضےکو یوم النکبۃ کا نام دیا گیا ہے اوراس سال اسی دن امریکہ کا سفارتخانہ بیت المقدس میں منتقل ہوا ہے تاکہ بیت المقدس کو صہیونی حکومت کے دارالحکومت کےعنوان سے تسلیم کیا جاسکے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بیت المقدس کو صہیونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے پرمبنی امریکی صدرکےشرارت آمیز اقدام اورتل ابیب سےبیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکو منتقل کرنےکا اعلان ایک نیا فتنہ اوراسلام اورمسلمانوں کےخلاف دشمنوں کےگہرے بغض وکینے اور فلسطینی عوام کےحقوق کی پامالی کی علامت ہے۔

آیت اللہ خاتمی نےکہا ہےکہ فلسطین کی غیورعوام اٹھ کھڑی ہوئی ہیں کہ جس کےنتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اوراٹھائیس سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہم ان مظالم کی مذمت کرتے ہوئے یقین رکھتے ہیں کہ غاصب اسرائیل اس میدان میں جوبھی قدم اٹھاتا ہے وہ اس کی تباہی کی جانب ایک قدم شمارہوگا۔

انہوں نےعراق کےکامیابی پارلیمانی انتخابات منعقد کرنے پرعراقی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ عراقی عوام کئی دہائیوں تک صدام خبیث کے زیرکنٹرول تھی اورکچھ عرصہ تک داعش کے ظلم وستم میں مبتلا رہی ہے لیکن انہوں نے ووٹ ڈال کراپنی تقدیرکا فیصلہ خود کیا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نےلبنان کے پارلیمانی انتخابات میں بھی مزاحمتی محاذ کی کامیابی پرسید حسن نصراللہ ، لبنانی صدراورپارلیمنٹ کے اسپیکرکو مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے امریکہ، صہیونی حکومت اورخطےمیں ان کے غلام سعودی عرب کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اورمزاحمت محاذ کامیابی سےہمکنارہوا ہے۔

۷۰۵۸۳۷

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں