خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۵ مهر ۱۳۹۸

الخميس ١٨ صفر ١٤٤١

Thursday, October 17, 2019

وقت :   Thursday, May 17, 2018 خبر کوڈ : 72312
آیت اللہ سید علی رضا عبادی:
خواہشات نفس انسان کی بدترین دشمن ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےصوبہ جنوبی خراسان کے نمائندہ ولی فقیہ نےاس مطلب کہ اگرہم اپنی زندگی کو حق کی بنیاد پرقائم کریں تو شکست سےدوچارنہیں ہوں گے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص بھی شکست کھاتا ہے وہ اپنی نفسانی خواہشات کی بنا پرشکست کھاتا ہے کیونکہ خواہشات نفسانی، انسان کی بدترین دشمن ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بیرجند کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے ۱۶ مئی کو بیرجند کی یونیورسٹی میں گمنام شہید کی تدفین کے پروگرام سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس وقت عالمی میدان میں حق اورباطل کی جنگ اوران تمام مظالم کے مقابلے میں صبرواستقامت اورجدوجہد کے فخریہ کارناموں کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ فلسطینی عوام اپنےحقوق کے دفاع کے لیے سرسے پاوں تک مسلح بے رحم دشمنوں کےمقابلے میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

صوبہ جنوبی خراسان کے نمائندہ ولی فقیہ نےکہا ہےکہ انسان کی پوری زندگی میں ہمیشہ کامیابی اورشکست کی باتیں کی جاتی ہیں۔ اب سوال یہ ہےکہ کیا کوئی ایسا فارمولہ اورنظریہ ہےکہ جس کے تحت پھرشکست کی بات نہ ہو؟

انہوں نےمزید کہا ہےکہ نظام کائنات ایک احسن نظام ہے اوراگرہم نہیں سمجھتے تو یہ ہماری مشکل ہے۔ جہالت پرمبنی دلیلوں اورنفسانی مسائل کی پیروی اورعوامانہ تجزیہ وتحلیل کے ذریعے ایسے راستےکو سمجھا نہیں جا سکتا ہے اوریہ خیال کرنا کہ ہم ایک ایسی زندگی کے مالک ہوسکتے ہیں کہ جس میں شکست نہ ہو تو یہ تصورہمارے فرضیہ کے مطابق ممکن ہےتاہم اس کے لیےکچھ خاص شرائط درکار ہیں اوروہ شرائط یہ ہیں کہ ہم صحیح چھان بین کرکے اپنی زندگی میں موجود عناصر سےاستفادہ کریں کہ جو اپنی ذات میں شکست کو قبول نہیں کرتے ہیں اوراگرہماری زندگی میں ان عناصرکی کثرت ہو تو پھرہم ناقابل شکست ہوجائیں گے۔

آیت اللہ عبادی نےکہا ہےکہ علم اپنےصحیح معنی کےمطابق، جہالت پرکامیاب ہے۔ بنابریں اگر پوری دنیا پربھی ابوجہل جیسے افراد کی حکومت ہو تو پھربھی علم شکست نہیں کھائےگا اوراگرآپ دیکھتے ہیں کہ ایک عالم اوردانشورشکست کھا گیا ہے تو اس نے اپنےعلم کے پہلو کی بجائے اپنی جہالت کے پہلوسےشکست کھائی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ حق، باطل سے شکست نہیں کھاتا ہےاگرکوئی حق کے نعرے لگاتا ہے اور اس کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس کے باوجود شکست کھاتا ہے توا س کی دلیل یہ ہےکہ وہ حق کے درپے نہیں تھا۔

صوبہ جنوبی خراسان کے نمائندہ ولی فقیہ نےجو بھی شکست کھاتا ہےتواس کا مطلب یہ ہےکہ اس نے اپنی نفسانی خواہشات سے شکست کھائی ہے کیونکہ نفسانی خواہشات انسان کی بدترین دشمن ہے۔

۷۰۵۹۸۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں