خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Saturday, May 19, 2018 خبر کوڈ : 72340

بحرین میں صہیونیوں اورٹرمپ کےخلاف ہونے والےمظاہروں کو کچل دیا گیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: بحرین میں صہیونیوں اورتل ابیب سے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی پراعتراض کرتے ہوئے ہونے والےعوامی مظاہروں کو کچل دیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے الکوثرکے حوالےسےنقل کیا ہےکہ بحرینی عوام نےگزشتہ دو دنوں کے دوران فلسطین کی حمایت اور بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کومنتقل کرنے پرمبنی ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے وسیع پیمانے پرمظاہرے کیے ہیں لیکن آل خلیفہ کی فورسز نےمظاہرین کو کچل دیا  ہے۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران بحرین میں فلسطین کی حمایت ،فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت ،بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقل پراعتراض اور ٹرمپ حکومت کی جانب سے حکومت آل خلیفہ کی حمایت کےخلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کےمطابق بحرینی جوانون نے مسلسل دو دونوں کے دوران الجفیرعلاقے میں اس ملک میں امریکہ کے فوجی اڈے کی طرف جانے والی روڈ پرآگ جلا کراوررکاوٹ کھڑی کرکے اسے بند کردیا ہوا ہے۔

بحرین کی سیکیورٹی فورسز نےالمعامیرسمیت مختلف علاقون میں آنسو گیس کے شیل پھینک کر مظاہرے کرنے والے جوانوں کو  منتشرکرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

۷۰۵۸۹۵

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں