خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Saturday, May 26, 2018 خبر کوڈ : 72417
حجۃ الاسلام محمد رضا بابایی:
حضرت خدیجہ(س) پیغمبراسلام(ص)کی حقیقی حامی تھیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرفردوس کےامام جمعہ نےحضرت خدیجہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کو پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی حامی بتاتے ہوئے کہا ہےکہ عالم اسلام کی اس عظیم خاتون نے اپنے تمام مال ودولت اوراپنی پوری حیثیت کو اسلام پرخرچ کردیا تھا۔

حجۃ الاسلام محمد رضا بابایی نے بیرجند میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ حضرت خدیجہ علیہا السلام، پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ اوراسلام قبول کرنےوالی خاتون ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ عالم اسلام کی اس عظیم خاتون نے اپنے پورے مال ودولت اورعزت وحیثیت کو اسلام پرقربان کردیا تھا۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلام نے فرمایا تھا کہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نےجو مال میرے اختیارمیں دیا تھا اس سے زیادہ بابرکت کوئی اورمال نہیں تھا۔

فردوس کے امام جمعہ نےحضرت خدیجہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کو پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی حامی بتاتے ہوئےکہا ہےکہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ انہیں یاد کرتے ہوئے تاکید کیا کرتے تھے کہ میں کسی کے ساتھ خدیجہ کے ساتھ موازنہ نہیں کرسکتا ہوں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا عالمین کی چاربرگزیدہ خواتین میں سے شمار ہوتی ہیں لہذا دنیا کی مسلمان اورحریت پسند خواتین کو اس عظیم خاتون کو آئیڈیل قراردینا چاہیے۔

حجۃ الاسلام بابایی نےآخرمیں کہا ہےکہ شب ہائے قدر درپیش ہیں اوران راتوں کا ایک اہم ترین راز ولایت کی پیروی کرنا ہے۔ لہذا زمانے کے ولی فقیہ کی پیروی کرکے دشمنوں پرکامیابی حاصل  کرسکتے ہیں۔

۷۰۷۴۹۶

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں