خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Saturday, May 26, 2018 خبر کوڈ : 72418
حجۃ الاسلام عباس نظری:
ماہ رمضان،روحانی ضروریات کو پورا کرنےکا بہترین موقع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ قزوین کےمحکمہ اسلامی تبلیغات کےثقافتی امورکے مشیر نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے ماہ مبارک رمضان میں ہمارے روحانی اورمعنوی فقرکےخاتمےکےلیے ہماری تمام ضروریات کو پورا کررکھا ہے اوریہ مہینہ روحانی ضروریات کے پورا کرنےکا بہترین موقع ہے۔

حجۃ الاسلام عباس نظری نےقزوین میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران کہا ہے کہ ماہ رمضان،خیروبرکت اوررحمت کا مہینہ ہے اوراحادیث میں آیا ہےکہ اس مقدس مہینے میں ہمیں اللہ کی مہمانی کی دعوت دی گئی ہے یعنی اللہ تعالیٰ میزبان ہے اورتمام مسلمان روزے داراس کے مہمان ہیں۔

انہوں نےمزید کہا  ہےکہ اللہ تعالیٰ نے مہمانی کے اس دسترخوان پرتمام مہمانوں کے لیےروحانی کھانوں کو اہتمام کیا ہوا ہے۔ بنابریں روزہ دار مسلمان کو اس دسترخوان سے استفادہ کرنا چاہیے اوردرحقیقت اس روحانی دسترخوان سے استفادہ کرنا ہم سے مربوط ہے۔

حجۃ الاسلام نظری نے کہا ہے کہ ہم سب فقیرہیں اوراللہ تعالیٰ غنی اوربے نیاز ہےاوراللہ تعالیٰ نے اس ماہ مبارک میں ہمارے روحانی اورمعنوی فقر کےخاتمےکےلیے ہماری تمام ضروریات کو فراہم کررکھا ہے اوریہ مہینہ، روحانی ضروریات کے فراہم کرنےکا بہترین موقع ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس مہینے میں افراد کو اپنی وجودی صلاحیتوں سے آمادہ کرنا چاہیے اورجتنا ہوسکتا ہے کہ اس مہینےکی برکات سے استفادہ کرسکیں۔

۷۰۷۵۰۰

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں