خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Saturday, May 26, 2018 خبر کوڈ : 72421
حجۃ الاسلام قاسم متقی نیا:
استغفار،عذاب الہی میں رکاوٹ بنتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرخرم آباد کےامام جمعہ نےماہ مبارک رمضان کی برکتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمدوستائش اوراستغفار، الہی عذاب میں رکاوٹ بنتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ خرم آباد کی رپورٹ کےمطابق خرم آباد شہرکے امام جمعہ حجۃ الاسلام قسم متقی نیا نے ۲۵مئی کو اس شہرمیں تفسیرقرآن کریم کے پروگرام میں کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان،خیروبرکت اورالہی رحمت کا مہینہ ہے۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کو اللہ تعالیٰ کی حمد وستائش کا مہینہ اوراس مقدس مہینے کےاعمال بتاتے ہوئے کہا ہےکہ استغفاراورتوبہ ایسےامورمیں ہیں کہ قرآن کریم میں جن کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

حجۃ الاسلام متقی نیا نےمزید کہا ہےکہ استغفار، متقی افراد کی ایک اہم ترین خصوصیت ہے ۔ بنابریں اللہ تعالیٰ کی یاد اوراستغفار بشرکی تمام مشکلات کے برطرف ہونےکی کنجی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ استغفارکےذریعے اعلیٰ مقامات پرفائزہوا جاسکتا ہے کیونکہ استغفار،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، فرشتوں اوراولیائے الہی کی سیرت ہے۔

خرم آباد کے امام جمعہ نے استغفارکی قبولیت کی شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان شرائط میں سے ایک شرط استغفارپرمکمل ایمان رکھنا ہے۔

حجۃ الاسلام متقی نیا نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورائمہ معصومین علیہم السلام کو دنیا اورآخرت کی سعات کا مکمل نمونہ عمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ائمہ معصومین علیہم السلام بالخصوص امام علی علیہ السلام کی عبادی اوردعائی سیرت، استغفارکے ہمراہ تھی۔

انہوں نے سحرکے وقت کو استغفارکا بہترین موقع قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ جو لوگ طلوع صادق کے وقت قنوت میں استغفارکریں ان کا شمارمتقی افراد میں سے ہوگا۔

خرم آباد کےامام جمعہ نےاستغفارکو عذاب الہی میں رکاوٹ قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ غفورہےاورانسان کی زندگی میں استغفاراورتوبہ کےبہت زیادہ اثرات ہیں۔

۷۰۷۵۷۷

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں