خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Sunday, May 27, 2018 خبر کوڈ : 72432
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
بسم اللہ کا ذکرہمارےکام میں برکت عطا کرتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرزاہدان کےامام جمعہ نےکہا ہےکہ انسان جب کام کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھتا ہےتواللہ تعالیٰ پرذمہ داری عائدہوتی ہےکہ وہ اس کے کام کو مقصد تک پہنچائے اوردرمیان میں چھوڑ نہ دے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ زاہدان کی رپورٹ کےمطابق ایران کے شہر زاہدان کےنمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نےاسلامی طرززندگی کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اہم کام بھی بسم اللہ کےساتھ شروع نہ ہو وہ اپنے مقصد تک نہیں پہنچ سکتا ہے لہذا ہمیں اپنے کاموں کو اللہ کے نام سے شروع کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ سورہ حمد کےآغاز میں جب ہم بسم اللہ کی تلاوت کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے میرے نام کے ساتھ اپنےکلام کا آغاز کیا ہے اورجب انسان اپنے کام کا آغاز بسم اللہ سےکرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے کام کو مقصد تک پہنچانےکا ذمہ دارہوتا ہے ۔

آیت اللہ سلیمانی نےکہا ہےکہ امام خمینی نےاسلامی انقلاب کی کامیابی کےاوائل میں ہی فقراء اوضرورتمندوں کی امداد کے لیےایک کمیٹی بنائی تھی کہ جو آج ویلفیئر کمیٹی کے نام سے مشہور ہے اورآج اس کمیٹی کی برکت سے لاکھوں افراد کی امداد کی جارہی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جب ہم سورہ حمد میں الحمدللہ رب العالمین کہتے ہیں یعنی تمام تعریفیں عالمین کےرب کے لیے ہیں ،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہےکہ میرے بندے نےمیری تعریف اور حمد وثنا کی ہے اوروہ سمجھ گیا ہےکہ اس کےپاس موجود تمام نعمتیں اسی کی جانب سے ہیں اوروہ جانتا ہے کہ میری طاقت کے ذریعے ہی تمام مشکلات اورسختیاں برطرف ہوتی ہیں۔

زاہدان کےامام جمعہ نےآخرمیں کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ انسان سےمذاق نہیں کرتا ہے اورجھوٹ نہیں بولتا ہے بلکہ وہ صداقت اورسچائی کے ساتھ انسان سے گفتگو کرتا ہے۔

۷۰۷۷۸۸

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں