خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Sunday, May 27, 2018 خبر کوڈ : 72435

استنبول میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان؛ ترکی کےشہراستنبول میں حفظ اورتلاوت قرآن کریم کا چھٹا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد ہورہا ہےجس میں دنیا کے ساٹھ ممالک کے حفاظ اورقراء شرکت کررہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے ( yenisafak ) کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہراستنبول میں حفظ اورتلاوت قرآن کریم کا چھٹا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد ہورہا ہےجس میں دنیا کے ساٹھ ممالک کے ۱۲۵ حفاظ اورقراء شرکت کررہے ہیں۔

قابل ذکرہےکہ ۲۱مئی بروز سوموار سےاس بین الاقوامی قرآنی مقابلےکا آغاز ہوا ہے اوریہ ۳۰ مئی بروز بدھ تک جاری رہیں گے۔

 اس بین الاقوامی مقابلےمیں منصفین کی کمیٹی میں ترکی، بنگلا دیش، مراکش، مقدونیہ، بحرین، الجزائراورعراق کےماہرین شامل ہیں۔ اس وقت عراق، فلپائن، ترکی، انڈونیشیا، مراکش، ملائیشیا اورجرمنی کے نمائندے تلاوت کے شعبےمیں فائنل راونڈ تک پہنچ سکے ہیں۔

اسی طرح ۲۷مئی بروز اتوارکو اس مقابلےمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا ہے اوراسی طرح ترکی کےصدررجب طیب اردگان اس مقابلےکی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

۷۰۷۷۵۵

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں