خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۷ مهر ۱۳۹۷

الجمعة ٩ صفر ١٤٤٠

Friday, October 19, 2018

وقت :   Sunday, May 27, 2018 خبر کوڈ : 72441

قطرمیں سعودی عرب اورامارات کی اجناس کی خریدوفروخت پرپابندی
خبررساں ایجنسی شبستان: قطری حکومت نےسعودی عرب، امارات، بحرین اورمصر کی بنائی ہوئی اجناس کی خریدوفروخت پابندی لگادی ہے کہ جنہوں نے گزشتہ ایک سال سے دوحہ پرسیاسی اور معاشی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالکوثرچینل کی سائٹ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ قطری حکومت نے ۲۶مئی بروز ہفتہ کو سعودی عرب، امارات، بحرین اورمصرکی بنائی ہوئی اجناس کی خریدوفروخت پابندی لگادی ہےکہ جنہوں نےگزشتہ ایک سال س دوحہ پرسیاسی اورمعاشی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

قطر کی وزارت تجارت اورمعیشت نے اپنےبیانیےمیں اس ملک کی تمام سرحدوں، کمپلیکسز اورخرید وفروخت کے مراکز کوحکم دیا ہےکہ آج کے بعد وہ ان چارمذکورہ ممالک کی اجناس کی خریدوفروخت اوران کو سٹور کرنےکا حق نہیں رکھتے ہیں۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہےکہ اس وزارت خانہ کےکمشنرز ہنگامی دورے کرتے ہوئےخلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یادر ہ کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اورمصر نے ۵جون ۲۰۱۷ء کو قطرپردہشتگردی کی حمایت کا الزام لگا کراس ملک کے ساتھ اپنے روابط ختم کرلیےتھے اورقطرکےساتھ اپنی زمینی، سمندری اورفضائی سرحدوں کو بند کردیا تھا۔ دوسری جانب ان ممالک نے روابط کی بحالی کےلیےتیرہ شرائط کا اعلان کیا تھا لیکن قطرنے یہ کہہ کران شرائط کی کوئی پرواہ نہیں کی تھی کیونکہ  اپنےدعووں کو ثابت کرنے کےلیے ان ممالک کے پاس کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔

۷۰۷۸۵۵

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں