خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Sunday, May 27, 2018 خبر کوڈ : 72443
حجت الاسلام علی لرستانی:
ماہ مبارک رمضان خودشناسی اور خدا شناسی کی بہترین فرصت ہے
سماجی: ایران کے شہر الیگودرز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دفتر نمائندگی ولی فقیہ کے سربراہ نے ماہ مبارک رمضان کو روحانی تربیت کی بہترین فرصت قرار دیتے ہوئے کہا یہ مہینہ خود شناسی اور خدا شناسی کا مہینہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام علی لرستانی نے کہا ماہ رمضان تزکیہ نفس خود شناسی اور خدا شناسی کا مہینہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ماہ رمضان مغفرت اور تربیت نفس کا مہینہ ہے اور یہ بابرکت مہینہ معاشرے میں دینی اور اخلاقی اقدار کی ترویج کی بہترین فرصت ہے۔

حجت الاسلام لرستانی نے کہا اس مہینے میں دعا راز و نیاز اور استغفار کی بہت تاکید کی گئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اس مہینے میں بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا تقوا اور پرہیزگاری انسان میں روحانیت اور معنویت کی باعث ہے اور روزے سے تقوا اور پرہیزگاری حاصل ہوتی ہے۔

حجت الاسلام لرستانی نے ماہ رمضان کو خود شناسی اور خدا شناسی کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا انسان کو اس مہینے میں اپنے اخلاق کو درست کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا ماہ رمضان وہ مہینہ ہے کہ جس میں انسانوں کی ہدایت کیلئے قرآن کریم نازل ہوا ہے۔

707881

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں