خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Sunday, May 27, 2018 خبر کوڈ : 72445

مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کا حملہ
بین الاقوامی: 101 غاصب صہیونیوں اور یہودی طلباء نے آج صبح مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی فلسطین کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں کے ایک گروہ نے 27 مئی کو صبح سویرے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں کو غاصب صہیونی فوجیوں کی سرپرستی حاصل تھی۔ ان کے اس حملے کا مقصد مسلمانوں اور مسجد الاقصی کے نگہبانوں کے جذبات مجروح کرنا تھا۔

فلسطین کے مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح سویرے 75 غاصب صہیونیوں اور 26 یہودی طلباء نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے اور مسجد الاقصی میں داخل ہونے کے بعد وہ اس کے مختلف حصوں میں گردش کرتے رہے۔

یاد رہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونی تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں۔

ان کے ان حملوں کا مقصد شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کی طرح مسجد الاقصی کو بھی مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔

707868

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں