خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Monday, May 28, 2018 خبر کوڈ : 72458

حاجت روائی کےلیےامام زمانہ(عج) کی ایک اہم دعا
خبررساں ایجنسی شبستان: یہ دعا امام زمانہ علیہ السلام کی اس شخص کے لیےایک گرانقدردعا ہے کہ جس کی کوئی چیزگم ہوگئی ہو یا وہ کوئی حاجت رکھتا ہو لہذا جو شخص کوئی اہم مشکل اور حاجت رکھتا ہے اسےکثرت کے ساتھ اس دعا کی تلاوت کرنی چاہیے ۔ ۔ ۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق سید علی خان نےاپنی کتاب(الکلم الطیب) میں لکھا ہے کہ یہ دعا امام زمانہ علیہ السلام کی اس شخص کے لیےایک گرانقدردعا ہےکہ جس کی کوئی چیز گم ہوگئی ہو یا وہ کوئی حاجت رکھتا ہو لہذا جو شخص کوئی اہم مشکل اورحاجت رکھتا ہےاسے کثرت کے ساتھ اس دعا کی تلاوت کرنی چاہیے

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحيمِ

«أنْتَ اللهُ الَّذي لٰا إلٰهَ إلّا أنْتَ، مُبْـدِئُ الْخَلْقِ وَمُعيدُهُمْ وَأنْتَ اللهُ الَّذي لٰا إلٰهَ إلّا أنْتَ، مُدَبِّـرُ الْاُمُورِ، وَ بٰاعِثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَ أنْتَ اللهُ الَّذي لٰا إلٰهَ إلّا أنْتَ الْقٰابِضُ الْبٰاسِطُ، وَ أنْتَ الله الَّذي لٰا إلٰهَ إلّا أنْتَ، وٰارِثُ الْأرْضِ وَمَنْ عَلَيْهٰا. أسْئَلُكَ بِاسْمِكَ الَّذي إذٰا دُعيتَ بِهِ أجَبْتَ، وَإذٰا سُئِلْتَ بِهِ أعْطَيْتَ وَ أسْئَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ أهْلِ بَيْتِهِ، وَ بِحَقِّهِمُ الَّذي أوْجَبْتَهُ عَليٰ نَفْسِكَ أنْ تُصَلِّيَ عَليٰ مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ، وَ أنْ‌ تَقْضِيَ لي حٰاجَتي، السّاعَةَ السّاعَةَ، يٰا سَيِّدٰاهُ، يٰا مَوْلٰاهُ، يٰا غِيٰاثٰاهُ، أسْئَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ سَمَّيْتَهُ بِهِ نَفْسَكَ، وَاسْتَأْثَرْتَ بِهِ في عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ أنْ تُصَلِّيَ عَليٰ مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ، وَ أنْ تُعَجِّلَ خَلٰاصَنٰا مِنْ هٰذِهِ الشِّدَّةِ، يٰا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ وَالْأبْصٰار، يٰا سَميعَ الدُّعٰآءِ،‌إنَّكَ عَليٰ كُلِّ شَيْءٍ قَديرٌ، بِرَحْمَتِكَ يٰا أرْحَمَ الرّاحِمين؛

اللہ کے نام کے ساتھ جونہایت رحم کرنےوالا اورمہربان ہے

 تو وہ ذات ہےکہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے؛ تو مخلوقات کوپیدا کرنے والا اورواپس پلٹانے والا ہےاورتوہی وہ خدا ہےکہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے؛ تمام امورکی تدبیرکرنے والا ہے اورقبروں میں موجود مردوں کو اٹھانے والا ہے، تو وہی واحد ویکتا خدا ہےکہ جس کےسوا کوئی معبود نہیں ہےاورتوہی کائنات کو محدود کرنے والا اوروسعت دینے والا ہے، تووہی خدا ہے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اورتوہی زمین اوراس میں آباد مخلوقات کا وارث اورمالک ہے۔ میں تجھے تیرے اس نام کا واسطہ دیتا ہوں کہ جب بھی اس نام سے پکارے گئے ہو تو تو نےجواب دیا ہے اورجب بھی اس کے وسیلے سےتجھ سے درخواست کی گئی ہے تو تو نےعطا کیا ہے اورمحمد اوران کی اہل بیت کے صدقے اوراس حق کے واسطےکہ جو تو نے اپنے اوپرواجب قراردیا ہے،میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ محمد وآل محمد پردرودو سلام بھیج اورمیری حاجت کو پورا فرما؛ اسی گھڑی، اسی گھڑی اے میرے مولا، اے میرے آقا اوراے میری فریاد سننے والے۔ میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں ان تمام اسماء کے ذریعے کہ جن کے ذریعے تو نے اپنا نام رکھا ہے اورپھرانہیں اپنے پوشیدہ علم میں محفوظ رکھا ہوا ہے کہ محمد وآل محمد پردرودو سلام بھیج اوران مشکلات اورسختیوں سے میری رہائی میں جلدی کرو۔ اے دلوں اورآنکھوں کو تبدیل کرنے والے، اے دعا کو سننےوالے؛ تو حقیقت میں ہرچیز پرقادرہے تیری رحمت کے واسطے اے مہربان ترین مہربان۔

*صحیفه مهدیه، صص ۵۷۶ و ۵۶۸

۷۰۸۱۳۲

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں