خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Monday, May 28, 2018 خبر کوڈ : 72463

صدر روحانی کی باہمی اتحاد کے ساتھ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید
خبررساں ایجنسی شبستان صدر حسن روحانی نے ایران کے نجی شعبے کی جانب سے دشمن کی پابندیوں کو ناکام بنانے کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ کے ایرانی قوم کے ساتھ عدم دشمنی کے دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیا اور کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کا نشانہ ایرانی عوام نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد صرف ایرانی عوام کو نقصاں پہنچانا ہے.۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکی پابندیاں ایرانی قوم کے خلاف نہیں تو پھر کس کے خلاف ہیں؟ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت جمہوری حکومت ہے جسے ایرانی عوام نے منتخب کیا ہے۔

صدر روحانی نے ملک کی پیشرفت کے لئے غیرملکی سرمایہ کاروں اور قومی برآمدات کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا ضروری ہے.

 صدر حسن روحانی نے کہا کہ  ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑےگا اور ایران کا سفر علمی پیشرفت اور ترقی کے میدان میں جاری و ساری رہےگا۔ 

انہوں نے کہا کہ گنتی کے چند ملکوں کے علاوہ دنیا کے اکثر ممالک نے ایران مخالف امریکی اقدامات کی مذمت کی اور ایران کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں