خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Monday, May 28, 2018 خبر کوڈ : 72464

ایران و ہندوستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نئی دہلی ایر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران و ہندوستان کے روابط ماضی کی طرح فروغ پا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران و ہندوستان مختلف شعبوں خاص طور سے توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہندوستان کو ایران کا مضبوط سیاسی اور اقتصادی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع اور خطے میں مشترکہ تعاون پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے.

اس دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہندوستانی حکام دوطرفہ تعلقات بالخصوص جوہری معاہدے کے خلاف امریکی خلاف وزریوں پر گفتگو کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے. ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی تبدیلیوں پر بات چیت کریں گے.

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں